امریکی سینیٹرز کا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th October 2019, 6:06 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

اسلام آباد7اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) امریکی کانگریس کے وفد نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ کیا ہے اور بھارت کی جانب سے اپنے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کی صورتحال، عوامی جذبات سے آگاہی اور ذمینی حقائق کا جائزہ لیا ہے۔سینیٹر کرس وان ہولین اور سینیٹر میگی حسن پر مشتمل امریکی کانگریس کے وفد نے مظفر آباد کا دورہ کیا جبکہ پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور پال جونز وفد کے ہمراہ تھے۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دورے کا مقصد بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی 5 اگست کی خصوصی حیثیت کے یکطرفہ خاتمے کے بعد کی زمینی صورتحال کا جائزہ لینا اور عوامی جذبات کا اندازہ کرنا تھا۔خیال رہے کہ بھارت نے امریکی سینیٹر کرس وان ہولین کو اپنے زیر انتظام کشمیر کے دورے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔کشمیر جانے کی اجازت نہ ملنے کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرس وان ہولین کا کہنا تھا کہ وہ کشمیر کا دورہ کر کے وہاں کے زمینی حقائق جاننا چاہتے تھے مگر بھارتی حکومت نے یہ کہہ کر اجازت نہیں دی کہ وادی کا دورہ کرنے کا یہ وقت درست نہیں ہے۔نئی دہلی کی جانب سے امریکی سینیٹر کو کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت نہ دینے پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹر کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ کرنے کی پیشکش کی۔دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی سینیٹرز نے پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی جس میں کشمیری قیادت نے وفد کو تنازعہ کے تاریخی پس منظر، بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر میں کرفیو کے نفاذ اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا۔صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر نے امریکی کانگریس کے وفد سے بھارت کے اقدامات سے کشمیریوں کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مظفر آباد میں پاکستان کی فوج کے میجر جنرل عامر کی جانب سے وفد کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر موجود صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ بھارت کی حکومت کی جانب سے غیر جانبدار مبصرین کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا جس سے بھارت کا سب کچھ ٹھیک ہے کا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوا ہے۔ان کے بقول امریکی سینیٹرز کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کہیں بھی جانے کی آزادی تھی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امریکی وفد اپنے مشاہدے سے دنیا کو حقائق سے ا?گاہ کرے گا۔اعلامیہ کے مطابق امریکی سینیٹرز نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ انسانی حقوق سے متعلق خدشات سے امریکی کانگرس کو آگاہ کریں گے اور بھارت پر کشمیر میں کرفیو اٹھانے اور تمام قیدیوں کو رہا کرنے پر زور دیں گے۔اس سے قبل ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار الزبتھ وارن نے کشمیر میں مواصلات پر پابندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔امریکہ کی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں کشمیر میں جاری صورت حال کو انسانی بحران قرار دیا ہے اور اسے فوری طور پر دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔