لاہور میں رمضان کے دوسرے دن خودکش دھماکہ،9ہلاک،25زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th May 2019, 11:07 AM | عالمی خبریں |

لاہور،9/مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ایشیا کے سب سے بڑے صوفی درگاہوں میں سے ایک داتا دربار کے باہر چہارشنبہ کے روز زبردست خود کش دھماکہ ہوا جس میں اب تک 9 افراد کے ہلاک ہونے اور کم و بیش 25 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ رمضان کے دوسرے دن پاکستان کے مشہور شہر لاہور میں ہوئے اس دھماکہ کے تعلق سے پاکستانی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ یہ خود کش بم دھماکہ پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا جو داتا دربار کے قریب کھڑی تھی۔ مہلوکین میں 5 پولیس افسروں کے شامل ہونے کی بات بھی کہی جا رہی ہے۔دھماکہ کے بعد علاقے میں افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حملے ناقابل فراموش ہیں۔ پاکستانی صدر عارف علوی نے خودکش حملہ پر افسوس ظاہر کیا اور شہید ہونے والے پولیس جوانوں اور معصوم شہریوں کے تئیں اظہارِ ہمدردی کی۔پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل کیپٹن (ریٹائرڈ) عارف نواز خان نے حملہ میں پولیس فورس کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی اور دھماکہ کے کچھ دیر بعد ہی تین پولیس اہلکار کے مارے جانے کی بات کہی۔ لیکن یہ تعداد اب بڑھ کر 9ہو گئی ہے۔ عارف نواز خان نے 25 افراد کے زخمی ہونے کی بات بھی کہی اور انھوں نے بتایا کہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ کچھ کی حالت اب بھی سنگین بتائی جا رہی ہے۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خودکش دھماکہ داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے باہر صبح تقریباً 8.45 بجے ہوا۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ یہ خود کش حملہ تھا جس میں حملہ آور کے ذریعہ پولیس کو ہی نشانہ بنایا گیا تھا، یہی سبب ہے کہ مہلوکین میں پولیس کی تعداد زیادہ ہے۔لاہور کی ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کا اس دھماکہ سے متعلق کہنا ہے کہ میواسپتال میں لائی گئی لاشوں میں سے ایک مشتبہ حملہ آور کی لاش ہے۔ انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حملہ خودکش تھا۔ حملے میں بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس حملے کے بعد سوات دربار کا گیٹ وے بند کر دیا گیاہے اور احتیاطی طور پر سکیورٹی بھی اس علاقے میں سخت کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گیارہویں صدی میں تعمیر داتا دربار کو 2010 میں بھی ایک خود کش حملے کا گواہ بننا پڑا تھا اور اس وقت 40 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔