پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ جے شنکرنے کہا،بے قصور ہے کلبھوشن جادھو، رہا کرے پاکستان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th July 2019, 11:38 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پاکستان کی جیل میں قید ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کے معاملے میں بین الاقوامی عدالت (آئی سی جے) کے فیصلے کے بعد آج (جمعرات) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پارلیمنٹ میں بیان دیا۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ آئی سی جے نے ہندوستان کے اس دعوے کو صحیح ٹھہرایا کہ پاکستان بہت سے معاملات میں ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر پاکستان سے کلبھوشن جادھو کو رہا کرنے اور واپس بھیجنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کلبھوشن جادھو کی جلد رہائی اور ہندوستان واپسی کی کوشش جاری رکھیں گے۔بتا دیں کہ بین الاقوامی عدالت نے کلبھوشن جادھو کی پھانسی پر روک لگاتے ہوئے پاکستان کو اس معاملے پر نظر ثانی کرنے کے لئے کہا ہے۔کلبھوشن جادھو کے معاملے میں آئی سی جے کی جانب سے ہندوستان کے حق میں سنائے گئے فیصلے کا اپوزیشن سمیت پورے ملک نے خیر مقدم کیا۔سابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے بین الاقوامی عدالت میں اس کیس کو مؤثر طریقے سے پیش کرنے والے ہریش سالوے کا شکریہ کرتے ہوئے اسے ملک کی عظیم فتح بتایا۔غور طلب ہے کہ کلبھوشن جادھو کو پاکستان کے خلاف جاسوسی اور سازش کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔آئی سی جے نے اپنے حکم میں پاکستان کو جادھو کو پھانسی نہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے اس فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کو کہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...