وزیر خزانہ سیتا رمن کارکنوں کے سلسلے میں بے حس بنی رہیں: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2020, 4:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍مئی(ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدل گھر جانے کو مجبور مہاجر مزدوروں کے لئے بندوبست نہ کرنے پر گہری مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت اس طبقہ کے ساتھ بے حسی اور غیر انسانی برتاؤ کر رہی ہے۔

کانگریس کے ترجمان منیش تیواری اور سپریا شری نیت نے جمعرات کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور فنانس وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر نے آج اپنی پریس کانفرنس میں مزدوروں کے تئیں جس رخ کا مظاہرہ کیا وہ بے حسی، غرور اور جہالت کی بہترین مثال ہے۔ دونوں وزراء نے ڈیڑھ گھنٹے چلی اس پریس کانفرنس میں صرف اعداد وشمار کے گولے داغے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہاجر مزدوروں کی موجودہ حالت انتہائی ڈراؤنا ہے اور لوگ کام نہ ہونے کی وجہ سے پیدل اپنے گھر جا رہے ہیں لیکن حکومت نے انہیں گھر پہنچانے کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا ہے۔حیرت اس بات کی ہے کہ 20 لاکھ کروڑ کا پیکج کا اعلان کرنے والی اس حکومت نے اس طبقے کے لئے صرف پانچ ہزار کروڑ کا اہتمام کیا ہے۔

کانگریس ترجمان نے کہا ہے کہ مہاجر ،مزدور وں کے لئے حکومت کے پاس ان کو مایوس کرنے کے علاوہ دینے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ مزدوروں کو حکومت پر اعتماد نہیں ہے تو سب سے پہلے لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی ہزاروں مزدور پیدل ہی اپنے گھرو کو نکلنا شروع کر دیئے تھے اور یہ سلسلہ اب بھی نہیں تھم رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...