پی اے سی میٹنگ میں ’ویکسین پالیسی‘ کو لے کر ہنگامہ!

Source: S.O. News Service | Published on 17th June 2021, 11:53 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)  پارلیمنٹ کی پی اے سی (پبلک اکاؤنٹس کمیٹی) میٹنگ میں اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب کمیٹی کے چیئرمین ادھیر رنجن چودھری نے مودی حکومت کی ویکسین پالیسی کا جائزہ لینے کی تجویز پیش کی۔ میٹنگ میں موجود این ڈی اے اراکین پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری کے ذریعہ پیش کردہ تجویز کی سخت الفاظ میں مخالفت کی جس کی وجہ سے یہ پاس نہیں ہو سکا۔ حالانکہ ادھیر رنجن نے ویکسین پالیسی میں موجود خامیوں کا بارہا ذکر کیا، لیکن این ڈی اے اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ ایجنڈے میں یہ شامل نہیں ہے اور اس پر کوئی بات نہیں ہوگی۔

ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق آج میٹنگ میں آئندہ ایک سال تک کمیٹی کے ذریعہ اٹھائے جانے والے ایشوز پر تبادلہ خیال ہونا تھا اور اس پر مہر لگنی تھی۔ کمیٹی کی میٹنگ میں شامل ایک رکن کے حوالہ سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلے سے اراکین کو تقسیم کیے گئے ایجنڈے میں ویکسین پالیسی کا ذکر نہیں تھا۔ لیکن جیسے ہی پہلے سے طے ایجنڈا پر کمیٹی کی مہر لگی، کمیٹی کے چیئرمین ادھیر رنجن چودھری نے ویکسین پالیسی پر تجویز پیش کر دی۔

بتایا جاتا ہے کہ ادھیر رنجن کے ذریعہ تجویز پیش کرتے ہی میٹنگ میں موجود این ڈی اے اراکین پارلیمنٹ نے پرزور مخالفت شروع کر دی۔ مخالفت کرنے والے اراکین پارلیمنٹ میں للن سنگھ، جگدمبیکا پال، رام کرپال یادو اور کچھ دیگر اراکین بھی شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ادھیر رنجن لگاتار حکومت کی ویکسین پالیسی کی خامیوں کا حوالہ دے کر اسے ایجنڈے میں شامل کرنے کی بات کہتے رہے اور ان کی حمایت میں میٹنگ میں موجود ایک کانگریس رکن پارلیمنٹ بھی لگاتار آواز اٹھا رہے تھے، لیکن این ڈی اے اراکین پارلیمنٹ نہیں مانے۔ انھوں نے اس تعلق سے ووٹنگ کروانے کی بات کہی لیکن ادھیر رنجن چودھری نے ایسا نہیں کیا کیونکہ حامیوں کی تعداد کم تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔