’ہمت ہے تو طالبان کو دہشت گرد قرار دیں‘، اسدالدین اویسی کا پی ایم مودی کو چیلنج

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2021, 11:53 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،14؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج دیتے ہوئے آج کہا کہ اگر ان کی حکومت میں دم ہے تو وہ طالبان کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر دکھائے۔ اویسی نے منگل کو بہار کی راجدھانی پٹنہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایم مودی کے سامنے یہ چیلنج پیش کیا اور انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں طالبان کے معاملے کو اٹھائے۔

اے آئی ایم آئی ایم صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ نے تو طالبان کے لیڈر کو دہشت گرد کہا ہے، اب ہندوستانی حکومت کی باری ہے کہ وہ بھی اسے غیر قانونی سرگرمی ازالہ قانون میں ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے آنے سے پاکستان اور چین مضبوط ہوں گے، جو ہندوستان کے لیے باعث تشویش ہے۔

اس دوران اویسی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کی پارٹی میں بہار میں دو سیٹوں کے لئے ہونے والے ضمنی انتخاب لڑنے کے تعلق سے فی الحال فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہم سیمانچل میں پارٹی کی توسیع کریں گے۔ اس سے متعلق لیڈران سے بات چیت بھی کی گئی ہے۔

یو پی اسمبلی انتخاب کا تذکرہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ وہاں ان کی پارٹی 100 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور ابھی اتحاد کے تعلق سے کچھ بھی طے نہیں ہوا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم صدر نے اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں مختار انصاری اور عتیق احمد کو ٹکٹ دینے کے سوال پر کہا کہ بہار میں جے ڈی یو اور بی جے پی سے یہ سوال کیوں نہیں پوچھا جاتا۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ پرگیہ ٹھاکر دودھ کی دھلی ہیں کیا؟ جے ڈی یو کے کتنے اراکین پارلیمنٹ پر بھی مجرمانہ معاملے درج ہیں۔

نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران اویسی نے ’ابا جان‘ والے بیان پر اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ بھی کیا اور کہا کہ ’’ابا کے بہانے کن ووٹوں کا پولرائزیشن کیا جا رہا ہے بابا۔ اگر کام کئے ہوتے تو ’ابا-ابا‘ چلّانے کی نوبت نہیں آتی۔‘‘ غورطلب ہے کہ آدتیہ ناتھ نے اتوار کو اتر پردیش کے کشی نگر میں ایک پروگرا م میں 2017 کے قبل لوگوں کو راشن نہیں ملنے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تب ’ابا جان‘ کہے جانے والے لوگ راشن کو کھا جاتے تھے اور کشی نگر کا راشن نیپال اور بنگلہ دیش چلا جاتا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...