’حکومت اقلیت مخالف پالیسی کا کھلے عام مظاہرہ کر رہی ہے‘، مولانا آزاد فیلوشپ بند کرنے پر چدمبرم کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 4th February 2023, 9:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،4؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کو منسوخ کرنے کے فیصلے پر مرکز پر حملہ کیا ہے۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ جیسی مختلف اسکیمیں پہلے سے ہی چل رہی ہیں۔ ایسے میں حکومت نے مالی سال 2022-23 میں مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے ٹوئٹ کیا کہ اقلیتی طلبا کے لیے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے تعلیمی قرضوں پر سبسڈی کو منسوخ کرنے کا حکومت کا فیصلہ منمانا اور غیر معقول ہے۔ حکومت کی جانب سے بہت سی اسکیموں کو چلانے کی دلیل پر چدمبرم نے لکھا کہ کیا یہ فیلوشپ اور سبسڈی تھی، جو دوسری اسکیموں کی طرح تھی؟ چدمبرم نے لکھا کہ منریگا پی ایم کسان کی طرح ہے، اولڈ ایج پنشن بھی منریگا کی طرح ہے اور ایسی درجنوں اسکیمیں ہیں جو چل رہی ہیں۔

چدمبرم نے الزام لگایا کہ حکومت اقلیتی طلبا کی زندگی کو مشکل بنانے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے اور کھلے عام اپنی اقلیت مخالف پالیسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، گویا یہ اس کی عزت کا معاملہ ہو! چدمبرم نے اسے شرمناک قرار دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔