فٹنس چیلنج پر مثبت رد عمل سے حیران ہوں : وردھن سنگھ راٹھور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2018, 12:23 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،27؍مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وزیر کھیل وردھن سنگھ راٹھور نے آج کہا کہ وہ اپنے ’فٹنس چیلنج‘مہم پرمثبت ردعمل کو دیکھ کر حیران ہو گئے۔راٹھور نے یہاں کہاکہ اس پر آنے والا ردعمل شاندار رہامیں دیکھ رہا ہوں کہ یہ مہم تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، بہت سے سادہ اور خوبصورت ویڈیو پوسٹ کئے جا رہے ہیں جو بچوں سے لے کر دادا ،دادی، نانا ، نانی کے ذریعہ ڈالے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس طرح سے لوگوں نے چیلنج کو قبول کیا ہے، اس سے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ لوگ اپنی صحت کے بارے میں آگاہ ہیں۔اس لئے یہ شاندار چیز ہے۔راٹھور یہاں فٹنس پروموٹ کرنے کیلئے ٹورنامنٹ میں موجود تھے۔اس موقع پر بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی، ملند سوم اور گل پناگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی