شیرالی گرام پنچایت علاقہ بن گیا بھٹکل تعلقہ کا کورونا ہاٹ اسپاٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th May 2021, 1:52 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل 29/ مئی (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے سب سے بڑے گرام پنچایت علاقہ کے طور پر پہچانا جانے والا شیرالی اس وقت بھٹکل تعلقہ کا کورونا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے۔ اس لئے اس علاقے کو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

    سال 2011 کی مردم شماری کے مطابق شیرالی گرام پنچایت میں 4036 خاندان بستے ہیں اور کُل آبادی 13899 ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ان میں سے 10575 افراد تعلیم یافتہ ہیں۔ گرام پنچایت 35 اراکین پر مشتمل ہے۔ اس علاقے کے رہنے والے بنگلورو، ممبئی سمیت مہاراشٹرا کے دوسرے شہروں اور ملک کے دیگر علاقوں میں تجارت اور ملازمت کی وجہ سے مقیم ہیں۔ زیادہ تر لوگ بیرونی شہروں ہوٹلوں میں ملازم ہیں۔ 

    کورونا پر قابو پانے کے لئے جب ملک بھر میں لاک ڈاون کا سلسلہ شروع  ہوا تو دوسرے شہروں میں ملازمت کرنے اور بسنے والے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ آئے۔ شیرالی گرام پنچایت صدر ریوتی روی شنکر نائک کہتی ہیں کہ گزشتہ مرتبہ دوسری ریاستوں اور شہروں سے واپس لوٹنے والوں کو کوارنٹین کیا گیا تھا۔ لیکن اس مرتبہ کورونا دوسری لہر کے دوران ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ اس علاقے میں اس مرتبہ کورونا پوزیٹیو معاملوں کو تعداد بے حد بڑھ گئی ہے۔

    مقامی لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ دوسرے مقامات سے لوٹنے والے افراد شیرالی بازار میں بے روک ٹوک گھوم پھر رہے تھے۔ دوسری طرف شیرالی کے مضافات سے لوگ بڑی تعداد میں بازار تک آنے اور خرید و فروخت میں مصروف رہے۔ اسی دوران شادیاں بھی بڑے پیمانے پر منعقد ہوئیں اور کورونا سے متاثر افراد بھی اچھی خاصی تعداد میں ان شادیوں میں شریک ہوتے رہے۔ اس بے احتیاطی کی وجہ سے بھی کورونا کی وباء میں اضافہ ہوا ہے۔

    ضلع انتظامیہ کی طرف سے شیرالی کو کنٹینمنٹ زون قرار دئے جانے کے بعد تعلقہ انتظامیہ بھی اب زیادہ مستعد ہوگئی ہے۔ شیرالی کے حدود میں کووڈ کی روک تھام کے لئے  ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے اور کورونا متاثرین کو کسی بھی قیمت پر گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ٹاسک فورس کے اراکین کو لاک ڈاون کے دوران لوگوں کے گھروں تک کھانے پینے کی چیزیں اور دوائیاں پہنچانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

    شیرالی گرام پنچایت کے نائب صدر اور بھٹکل بی جے پی جنرل سیکریٹری بھاسکر دئیمنے کا کہنا ہے کہ شیرالی کے عوام کی طرف سے کورونا کی روک تھام میں تعاون مل رہا ہے۔ ہم سب متحد ہوکر اس ضمن میں سرگرم ہیں۔ جس سے امید ہے کہ چند دنوں کے اندر شیرالی میں اس وباء پر قابو پالیا جائے گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...