کرونا سے دنیا بھر میں 260 نرسیں ہلاک، طبی عملے کے 90 ہزار افراد متاثر: رپورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 7th May 2020, 3:47 PM | عالمی خبریں |

 واشنگٹن،7/مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)  انٹرنیشنل کونسل فار نرسز (آئی سی این) جنیوا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث 260 نرسیں ہلاک جب کہ طبی عملے کے 90 ہزار سے زائد اراکین متأ ثر ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتوں کی جانب سے درست اعداد و شمار فراہم نہ کرنا، حفاظتی سامان کی کمی اور دیگر وجوہات کے باعث وائرس سے متاثرہ طبی عملے کی تعداد اس سے دگنا بھی ہو سکتی ہے۔

رائٹرز کے مطابق ’آئی سی این‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہاورڈ کیٹن کا کہنا ہے کہ حکومتیں وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملے کے مستند اعداد و شمار فراہم نہیں کر رہیں۔

اْن کا کہنا تھا کہ یہ ڈیٹا دنیا کے 30 ملکوں سے جمع کیے جانے والے اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔، اس لیے وائرس کے باعث ہلاک یا متاثر ہونے والے افراد کی جامع تفصیلات مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

ہاورڈ کیٹن کا کہنا ہے کہ اْن کے ادارے کے ساتھ دنیا کے 130 ملکوں میں دو کروڑ سے زائد نرسز رجسٹرڈ ہیں۔بنا بریں گمان یہی ہے کہ وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملے کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

ہاورڈ کیٹن کے بقول دنیا بھر میں 35 لاکھ سے زائد افراد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ اگر طبی عملے کے چھ فی صد اراکین بھی متاثر ہوں تو متاثرہ طبی عملے کی تعداد دو لاکھ سے زائد ہو سکتی ہے۔

ہاورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ حکومتیں باقاعدگی سے تمام معلومات نہ تو اکھٹا کررہی ہیں اور نہ ہی انہیں رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ اس بات کے امکانات بہت زیادہ ہیں کہ کووڈ-19 سے متاثرہ کارکنوں کی تعداد اور ہلاکتیں تخمینے سے بھی زیادہ ہوں۔ 

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے 194 رکن ممالک متاثرہ کارکنوں کے جامع اعداد و شمار فراہم نہیں کر رہے، جس کی وجہ ان کا بحران سے بری طرح متاثر ہونا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے 11 اپریل کو طبی عملے کے لگ بھگ 22 ہزار اراکین کے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی۔ لیکن 'آئی سی این' کا کہنا ہے کہ اُنہیں اب اندازہ ہوا کہ یہ اعداد و شمار اصل تعداد سے کہیں کم ہیں۔

آئی سی این کے جاری کردہ بیان کے مطابق مثاثرہ کارکنوں میں انفیکشن کی شرح اور اموات کے اعداد و شمار کا ریکارڈ نہ ہونا نرسوں اور ان کے مریضوں کو مزید خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔