ایران میں احتجاج کے دوران 208 مظاہرین ہلاک، 7 ہزار گرفتار: اقوام متحدہ 

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th December 2019, 6:16 PM | عالمی خبریں |

جنیوا 7دسمبر (آئی این ایس انڈیا) اقوام متحدہ میں ایران میں حالیہ ہفتوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں اور گرفتاریوں کی تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایران میں 208 مظاہرین ہلاک اور کم سے کم سات ہزار کو حراست میں لیا گیا ہے۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایران میں گذشتہ ماہ کے وسط میں عوامی مظاہروں کے آغاز سے اب تک کم از کم 7،000 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے حراست میں لیے گئے افراد کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں ایک مصدقہ ویڈیو ملی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ ایران کے سکیورٹی اداروں کے اہلکار منظم منصوبہ کے تحت مظاہرین کو نشانہ بنا رہے تھے۔یو این ایچ سی آر کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے پاس ایسی اطلاعات موجود ہیں جن میں بتایا گیا تھا کہ بدامنی کے دوران کم از کم 208 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ تعداد انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ذریعہ فراہم کردہ ہلاکتوں کی تعداد سے مماثلت رکھتی ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ نے کہا کہ ان کے دفتر سے حاصل کردہ ویڈیو میں مظاہرین کے خلاف انتہائی تشدد کا استعمال دکھایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی فوٹیج بھی ملی ہے جس میں سیکیورٹی فورسز کومظاہرین پر مہلک تشدد کرے دکھایا گیا۔ سیکیورٹی اہلکار مظاہرین پر فائرنگ کررہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز براہ راست مظاہرین پر گولیاں چلاتی اور انہیں نشانہ بنا کر قتل کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ ایران میں گذشتہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 200 فی صد اضافے کے خلاف پورے ملک میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ ایرانی حکومت نے مظاہرین کو منتشر کرنیکے لیے ان کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں۔ ایران کے لیے امریکی خصوصی ایلچی برائن ہک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پولیس اور فوج نے احتجاج کے دوران ایک ہزار مظاہرین کو ہلاک کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...