لاک ڈاؤن میں ٹوٹی معیشت کی کمر، تقریباً 7 لاکھ چھوٹی کرانہ دکانیں ہو جائیں گی بند!

Source: S.O. News Service | Published on 31st May 2020, 9:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،31؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ کورونا وائرس وبا کو روکنے کے لیے مرکزی حکومت کے ذریعہ کیے گئے ملک گیر لاک ڈاؤن کا معیشت کو زبردست نقصان ہو رہا ہے۔ حالات یہ ہیں کہ چھوٹی اور بڑی دونوں طرح کی کمپنیوں کی حالت خراب ہو گئی ہے۔ لیکن سب سے زیادہ پریشانی ملک کے چھوٹے کرانہ دکانداروں کو اٹھانی پڑ رہی ہے۔

ایک نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق ہندوستان میں تقریباً 7 لاکھ چھوٹی کرانہ کی دکانوں پر لاک ڈاؤن کا زبردست منفی اثر پڑتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ حالات اتنے خراب ہیں کہ یہ دکانیں بند ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔ ان دکانوں سے کروڑوں لوگوں کو روزگار ملا ہوا ہے اور ان کی روزی-روٹی اسی سے چلتی ہے۔ یہ دکانیں گھروں یا گلیوں میں چل رہی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں تقریباً ایک کروڑ چھوٹے کرانہ دکاندار ہیں۔ ان دکانداروں کو سامان کو فروخت کرنے کے لیے اس کو درآمد کرنا پڑتا ہے۔ ایک کروڑ چھوٹے کرانہ دکانداروں میں سے تقریباً 6 سے 7 فیصد دکاندار سامان لانے اور دکان تک لے جانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن ملک بھر میں پچھلے دو مہینے سے لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے نہ ہی یہ سامان لا پا رہے ہیں اور نہ ہی دکان کھول پا رہے ہیں۔ ایسے ماحول میں ان کے سامنے دکان کی پونجی ٹوٹنے کی نوبت آ گئی ہے۔

لاک ڈاؤن ہٹنے کے بعد بھی چھوٹے کرانہ دکانداروں کے لیے راہ آسان نہیں ہے۔ صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ نقدی کی قلت اور گاہکوں کی کمی ان کے لیے اب بڑا چیلنج ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ عام طور پر کرانہ دکانداروں کو تھوک تاجر یا صارف مصنوعات بنانے والی کمپنیاں 7 سے 21 دن یعنی دو سے تین ہفتے کے قرض پر مال دیتی ہیں۔ معیشت میں غیر یقینی کی وجہ سے سبھی ڈرے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے قرض پر مال ملنا مشکل ہوگا۔ ایسے میں ان دکانوں کا دوبارہ کھلنا بہت مشکل ہوگا۔

ایسا نہیں ہے کہ لاک ڈاؤن میں صرف چھوٹے کرانہ دکاندار پریشان ہیں۔ اس پریشانی سے بڑی کمپنیاں بھی نبرد آزما ہیں۔ چھوٹی کرانہ دکانیں بند ہونے سے بڑی کمپنیوں کی پریشانیاں بھی بڑھنے والی ہیں۔ نیلسن کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کل کرانہ پروڈکٹ کی فروخت میں قیمت کے حساب سے چھوٹی کرانہ دکانوں کی حصہ داری 20 فیصد ہے۔

خوردہ کاروباریوں کی تنظیم کیٹ کے جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال کا کہنا ہے کہ ان دکانوں پر دودھ، بریڈ، بسکٹ، صابن، شیمپو اور کولڈ ڈرنکس کے ساتھ روزمرہ کی کئی مصنوعات فروخت ہوتی ہیں جو زیادہ تر بڑی کمپنیاں بناتی ہیں۔ ایسے میں چھوٹی کرانہ دکانیں بند ہونے سے بڑی کمپنیوں پر بھی اثر پڑنا طے ہے۔ کھنڈیلوال کا ماننا ہے کہ چیلنج جتنا بڑا نظر آ رہا ہے اس سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...