میانمار: تختہ پلٹ مخالف تحریک میں اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک، فوجی تشدد جاری

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2021, 11:31 AM | عالمی خبریں |

یانگون، 31؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) میانمار میں اس سال فروری میں ہوئے فوجی تختہ پلٹ کے خلاف چل رہے احتجاجی مظاہروں میں ہلاک ہونے والے جمہوریت حامی مظاہرین کی تعداد 500 سے زائد ہو گئی ہے۔ ایک نگرانی گروپ نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ ڈی پی اے خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کو سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 14 دیگر لوگوں کی جان چلی گئی اور اسسٹنٹ ایسو سی ایشن فار پالیٹیکل پریزنرس (اے اے پی پی) نے ابھی تک ملک گیر اموات کی تعداد 510 بتائی ہے۔

میانمار میں بگڑتے حالات بین الاقوامی طبقہ کو فکر مند کر رہی ہے۔ خصوصی طور سے 27 مارچ کو ایک ہی دن میں 110 لوگوں کی موت کے بعد فکر کافی بڑھ گئی ہے۔ یوروپی یونین نے اسے ’یومِ دہشت‘ قرار دیا۔ علاوہ ازیں امریکی صدر جو بائڈن نے بھی اس واقعہ پر فکر کا اظہار کرتے ہوئے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

جمہوریت حامیوں پر حالیہ بڑا ظلم ینگون کے جنوب ڈگن ٹاؤن شپ میں دیکھنے کو ملا ہے۔ یہاں اپنی آنکھوں سے خوفناک منظر دیکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران علاقے میں فوج نے ایک خصوصی مہم کو انجان دیا ہے، جس سے پورا محلہ دہشت میں آ گیا ہے۔

احتجاجی مظاہروں کے اہم گروپوں میں سے ایک ’دی جنرل اسٹرائک کمیٹی آف نیشنلٹیز‘ نے پیر کو میانمار کے ذاتی مسلح گروپوں سے مظاہرین کے حق میں کھڑے ہونے کی گزارش کی، جس کے بعد منگل کو اس طرح کے تین گروپوں نے اس اعلان کا نوٹس لیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں انھوں نے فوج کے کاموں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ وہ میانمار کے لیے لڑ رہے لوگوں کے اہل خانہ کے اراکین کے ساتھ اپنی ہمدردی ظاہر کرتے ہیں۔

میانمار نیشنل ڈیموکریٹک الائنس آرمی، پلاؤنگ اسٹیٹ لبریشن فرنٹ اور اراکان آرمی نے ایک بیان میں کہا کہ فوج کو فوراً اپنے حملوں کو روکنا چاہیے اور سیاسی بات چیت میں شامل ہونا چاہیے۔ ان گروپوں نے جمہوریت بحالی کے حامی مظاہرین کے ساتھ فوج کے نرمی سے پیش آنے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ جنوب مشرق ایشیائی ملک میانمار میں فی الحال فوج نے اپنا کنٹرول قائم کر لیا ہے اور برسراقتدار نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پارٹی کی چیف آنگ سان سو کی کو یکم فروری سے نظربند کر کے رکھا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ملک کے کئی اہم لیڈروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد سے ہی میانمار میں جمہوریت کی بحالی کے لیے مظاہرے ہو رہے ہیں، جن پر فوج کا تشدد بھی لگاتار جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...