ریاست کرناٹک میں کورونا ویکسین کے 5کروڑ ڈوز لگائے جاچکے ہیں: ڈاکٹر سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2021, 10:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍ستمبر (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست کرناٹک میں اب تک5 کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین ڈوز لگا کر ریاست نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔پچھلے 7 مہینوں میں ریاست میں ویکسین لگانے میں مصروف ڈاکٹروں اور ان کے معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرناٹک کو کھپت کے مطابق ویکسین فراہم کرنے پر انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔سدھاکر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان نے کورونا وائرس پر قابو پانے جو اقدامات کئے ہیں، یہ ایک تاریخ سازکارنامہ ہے۔17ستمبر سے ملک نے جتنی تعداد میں ویکسین لگائے ہیں وہ ایک قومی ریکارڈ ہے صرف ایک ہی منٹ میں 34,299ویکسین لگانے کا ریکارڈ کرناٹک کے پاس ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ اب تک کرناٹک میں ہیلتھ ورکرس کو 7,62,888 پہلا ڈوز اور 6,27,317دوسرا ڈوز لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ریاست میں 9,38,214 فرنٹ لائن ورکرس کو پہلا ڈوز اور6,01,253ورکرس کو دوسرا ڈوز لگایاگیا ہے جبکہ اب تک 45برس سے زیادہ عمر کے 1,49,54,582/افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔اس طرح45برس سے زیادہ عمر کے 80,12,810لوگوں کو دوسرا ڈوز لگایا جاچکا ہے۔ریاست میں اب تک جملہ 3,54,47,983لوگوں کو پہلا ڈوز اور 1,28,23,140/ افراد کو ویکسین کادوسرا ڈوز لگایا جاچکاہے۔

ریاست میں کووڈ معاملے: وزیر صحت نے بتایا کہ ریاست کرناٹک میں کورونا پازیٹی وٹی شرح اس وقت 0.66فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح1.62فیصد ہے۔ ریاست میں آج 1003 کورونا کے تازہ معاملے سامنے آئے ہیں۔اسی وقت کے دوران 1199 لوگ صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوئے ہیں۔ پچھلے24 گھنٹوں کے دوران18 افراد فوت ہوئے ہیں۔اس طرح ریاست میں اب تک 37,555افراد اس وباء سے اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔