میسور ودسہرہ میں لاکھوں افراد کی شرکت،پانچ کلو میٹر طویل جلوس ، سخت دھوپ کے باوجود 5 لاکھ سے زائد افراد نے جمبوسواری کا نظارہ کیا

Source: S.O. News Service | Published on 6th October 2022, 11:30 AM | ریاستی خبریں |

میسور و، 6؍اکتوبر (ایس او نیوز؍نامہ نگار) گزشتہ 9 دنوں سے جاری412 ویں دسہرہ تقریبات کا آج بروز چہارشنبہ جمبو سوراری کے ساتھ اختتام ہوا۔وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے شاہی محل کے سامنے اسٹیج کے ذریعے شام 5:37بجے57سالہ ابھیمنیو نامی ہاتھی پر رکھے گئے750 کلو وزنی سونے کے تخت پر رکھی گئی چامنڈیشوری دیوی کی مورتی پر پھول نچھاور کرکے دسہرہ جلوس کا افتتاح کیا۔

پولیس کی جانب سے 21توپوں کی سلامی دی گئی اور قومی ترانے کی دھن بجائی گئی تیسری مرتبہ ہاتھی ابھیمنیو کو سونے کا تخت اٹھانے کا موقع ملاہے۔وزیر اعلیٰ کے ساتھ ضلع کے انچارج وزیر ایس ٹی سوم شیکھر، شاہی خاندان کے شری یدوویر کرشنا دتہ چامراجہ واڈئیر، ریاستی وزیر سنیل کمار، مئیر شیو کمار، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بگادی گوتم، پولیس کمشنر ڈاکٹر چندر گپتا اسٹیج پر موجود تھے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ،اپنے کابینی وزراء کے ہمراہ بس کے ذریعے ہوٹل للیتا محل سے شاہی محل پہنچے تھے،دوپہر 2:29بجے محل کے سامنے واقع بلرام گیٹ پر نندی کھمبے کی پوجا کی اور ریاستی عوام کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوئے بومئی نے دسہرہ تہوار کی شاندار کامیابی پر ریاستی عوام اور شہریان میسور کو مبار کباد پیش کی اور ریاست کے عوام اور کسانوں کی فلاح و بہبودی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دسہرہ جلوس میں ریاست کے مختلف اضلاع سے 39اور سرکاری محکموں سے کل 12 جھانکیوں کو شامل کیا گیا۔ مختلف اضلاع کے ثقافتی ٹروپس نے بھی جلوس میں حصہ لیا۔

جلوس شاہی محل سے شروع ہوکر پانچ کلومیٹر طویل راستہ طے کرکے شام 7:30 بجے بنی منٹپ میدان پہنچا۔چامراجہ سرکل، کے آر سرکل، سیاجی راؤ روڈ،بمبور بازار، مولانا ابوالکلام آزاد سرکل، نیلسن منڈیلا روڈکی دنوں جانب لاکھوں افراد نے اونچی عمارتوں، درختوں، موبائل فون ٹاؤرس پر چڑھ کر دسہرہ جلوس کا نظارہ کیا۔ جلوس کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ ریاستی ہائی کورٹ کے ججوں کیلئے اسٹیج کے سامنے بنائے گئے پنڈال میں خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

سٹی پولیس کمشنرکے ڈاکٹر چندرگپتا نے پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔ ٹرافک میں کسی طرح کا خلل محسوس نہیں ہوا۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو موقع نہ دینے کے مقصدسے50سے زائد خفیہ کیمرے نصب کئے گئے اور ڈرؤن کا بھی استعمال کیا گیا۔ بم اسکواڈ، کے یس آر پی، سی اے آر، سمیت10ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔آسمان پر بادل چھائے رہے،جمبوسواری کے اختتام کے بعدشام 7:30 بجے بنی منٹپ میدان میں ٹارچ لائٹ پریڈمنعقد کیا گیا۔شہر کولائٹنگ کے ذریعے سجایا گیا تھا۔

دسہرہ جلوس میں کنڑا فلموں کے سوپر اسٹار آنجہانی پنیت راج کمار کی جھانکی کو بھی شامل کیا گیا تھا،جو تمام کی نگاہوں کامرکز بنی رہی۔ جلوس کے آغاز سے پہلے یدویر شری کنٹہ دتہ چامراجہ واڈئیر نے علی الصباح شاہی محل کے احاطے میں واقع بنی درخت کی پوجا کی اور یہ دسہرہ تقریبات کا آخری پروگرام تھا۔سابق مہارانی پرمودا واڈئیر نے شاہی محل میں واقع ایک کھڑکی سے ابھی منیو پر سونے کا تخت باندھنے کی نگرانی کی اور ضروری ہدایت دیں۔ دسہرہ جلو س میں شامل ہاتھیو ں نے شہر کی درگاہ حضرت امام شاہ ولیؒ پربھی حاضری دی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...