انکولہ میں موسلادھاربرسات کی وجہ سے بھاری نقصان

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2019, 12:14 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ 23/اکتوبر (ایس او نیوز) ابھی اگست میں ہوئی بھاری برسات اور گنگاولی ندی میں آئے سیلاب سے متاثرہ افراد نے پوری طرح راحت کی سانس بھی نہیں لی اور بازآبادکاری مکمل بھی نہیں ہوئی ہے کہ دو دن سے انکولہ اور اس کے اطراف میں ہونے والی برسات کی وجہ سے عوام کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پیر کی رات میں برسنے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے اگسورو، چنیامولے، واسرکدریگے، کارے بیل، بوگری گدّے، کینی، گاؤنکر واڈا، شیرکولی جیسے مقامات پر تقریباً 400سے زائدگھروں میں پانی گھس آیا جس سے ریفریجریٹرس، ٹی وی اور دیگر سازوسامان اور اناج کو بڑا نقصان پہنچاہے۔ اس کے علاوہ پانچ گھر برسات کی وجہ سے گر گئے ہیں۔کٹنے کی لئے تیار دھان کی فصل اورسیکڑوں کیلے کے درخت زمین بوس ہوگئے ہیں۔ گھروں کے آنگن میں پارک کی گئی موٹر بائکس پانی میں ڈوب گئیں۔ اس برسات کی وجہ سے تقریباً 20لاکھ روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...