'ٹاوکتے' طوفان کی وجہ سے اُڈپی ضلع میں 69.71کروڑکانقصان
اُڈپی ، 17؍مئی (ایس او نیوز)پچھلے دو دن کے دوران اُڈپی ضلع میں بارش مجموعی طور پر 75.04 میل فی گھنٹے کی رفتارسے بارش ہو رہی ہے۔ شدید بارش اور سمندری طوفان کی وجہ سے ضلع میں سرکاری و نجی املاک کو مجموعی طور پر 69.71 کروڑ روپے کا نقصان اندازہ لگایا گیا ہے۔
ضلع میں 200 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے، کچھ علاقوں میں عوامی سڑک اور پل، عمارت اور ماہی گیری کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ضلع کو متعلقہ محکموں سے نقصان کی تخمینہ رپورٹ موصول ہوئی ہے۔
اُڈپی ضلع میں مجموعی طور پر 5271 میٹر سمندری سطح اضافہ ہواہے،زمین کھسکنے سے 5271میٹرزمین کے سمندرمیں ضم ہونے سے 59.41 کروڑ روپے نقصان کااندازہ لگایاگیاہے۔اس ضلع میں مجموعی طور پر 83 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جس کے نقصان کی کل لاگت 29کروڑ ہے۔ نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔اس میں سات مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور 76 مکانات کوجزوی طور پر نقصان پہنچا۔ مجموعی طور پر 18 کشتیوں کو جزوی نقصان پہنچاہے۔مچھیروں کے جملہ 12جالوں کو مکمل طور پر نقصان پہنچا۔ اس سے 9.75 لاکھ۔ نقصان ہوا۔اسٹیٹ ہائی وے اور ایم ڈی آر ایس سڑکوں کو نقصان پہنچا۔ اربن روڈ سے 1.55 کروڑ کانقصان، اسی طرح فشینگ روڈ کو 2.20 کروڑنقصان ہوا۔ 8 پلوں کو نقصان پہنچا جس سے 10 لاکھ روپے کا نقصان ہواہے۔ 5 سرکاری عمارتوں اور پرائمری اسکولوں کو نقصان پہنچنے پر 25 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔یہ اطلاع ضلعی انتظامیہ نے دی ہے۔
کچھ دیہات میں بجلی کی تباہی ہوئی ہے، طوفان کی وجہ سے بجلی کے کھمبے اکھڑ چکے ہیں۔ اس کی وجہ سے کچھ دیہات گذشتہ 24 گھنٹوں سے اندھیرے میں ڈوبے ہیں۔ اس سلسلے میں، میسکام کے اہلکار بجلی کی فراہمی کے لئے ٹھوس کوششیں کر رہے ہیں۔اُڈپی ضلع میں میسکام کو کل 21 لاکھ روپے کے نقصانات کی اطلاع ہے۔ اُڈپی تعلقہ میں 30 بجلی کے کھمبے اور کندا پور میں 75 کھمبے سمیت جملہ 105بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوگئے ہیں۔ اس سے 9.5 لاکھ روپے کا نقصان ہواہے۔ ضلع میں 8 ٹرانسفارمرز اور 4.30 کلومیٹر لمبی بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچا۔تیزطوفانی ہواؤں کی وجہ سے، ضلع کے کئی درخت گر گئے ہیں۔