بولیویا میں مظاہرے کے دوران 23 افراد ہلاک، 700 سے زیادہ زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 17th November 2019, 11:40 PM | عالمی خبریں |

سینٹیاگو،17/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی) بولیویا میں سیاسی بحران شروع ہونے کے بعد سے احتجاجی مظاہروں کے دوران کم ازکم 23افراد ہلاک اور 700سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے سابق صدر ایوو مورالیز کے استعفی کے بعد خود کو عبوری صدر کا اعلان کرنے والی جينن آنیز کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں پر آنسو گیس کے گولے داغے اور انہیں حراست میں لے لیا۔

امریکی ریاستوں کی تنظیم (اواے ایس) سے منسلک انٹر-امریکن کمیشن آن ہیومن رائٹس نے ہفتے کو ٹوئٹ کیا،’’ہفتے کو پولس اور مسلح دستوں کی جھڑپ کے نتیجے میں نو لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 122زخمی ہوئےتھے۔ انتظامیہ اور سیاسی بحران کی شروعات کے بعد سے کل ملا کر، کم ازکم 23افراد کی موت ہوگئی ہے اور 715دیگر زخمی ہوئے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ بولیویا میں جاری احتجاجی مظاہروں کے درمیان مورالیز اور نائب صدر الوارو گارسیا لنیرا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ وہ گزشتہ ہفتہ سے میکسیکو میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ مورالیز کے انتخابات میں دوسری بار فاتح رہنے کے بعد 20 اکتوبر سے وہاں احتجاج و مظاہرہ ہو رہے ہیں۔ بولیویا کی اپوزیشن پارٹی نے انتخابی نتائج میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے اسے ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

اس کے بعد اپوزیشن رکن پارلیمنٹ جینین انیز نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں ملک کے عبوری صدر کے طور پر اپنے نام کا اعلان کردیا تھا۔ مورالیز کی سوشلسٹ پارٹی نےاس کا بائیکاٹ کیاتھا۔ بولیویا کی عدالت عظمیٰ نے انیز کو عبوری صدر کے طورپر منظوری دے دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...