ریاستوں کے پاس کورونا کے 2.18 کروڑ سے زیادہ ٹیکے دستیاب: وزارت صحت

Source: S.O. News Service | Published on 17th June 2021, 11:58 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعرات کے روز کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ابھی بھی کووڈ-19 کے ٹیکے کے 21828483 ڈوز دستیاب ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے تین دنوں میں کم از کم 5671350 اور ڈوز مل جائیں گے۔ آج صبح کے اعداد و شمار کے مطابق مرکز ابھی تک تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کورونا کے 272831900 ڈوز مہیا کروا چکا ہے۔

وزارت نے کہا کہ ’قومی ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر مرکزی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ٹیکے مہیا کروا کر ان کی مدد کر رہی ہے۔ حکومت اس کے علاوہ تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکوں کی براہ راست خرید کی سہولت دے رہی ہے۔ ٹیکہ کاری، ٹیسٹ، ٹریک، علاج اور کووڈ مناسب برتاؤ کے ساتھ ساتھ وبا کی روک تھام اور انتظام کے لیے حکومت کی وسیع پالیسی کا ایک اٹوٹ حصہ ہے‘۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 67208 نئے کیسز سامنے آئے۔ اسی کے ساتھ کل متاثرین کی تعدد 29700313 تک پہنچ گئی ہے۔ رواں برس 16 جنوری سے ابھی تک 265519251 افراد کو کورونا ٹیکے لگ چکے ہیں، جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3463961 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...