بحران زدہ یوکرین میں کام کرتے رہیں گے اقوام متحدہ کے 1500 اہلکار

Source: S.O. News Service | Published on 22nd February 2022, 8:48 PM | عالمی خبریں |

اقوام متحدہ،22؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوکرین میں بڑھتے تناؤ کے ماحول کے درمیان اقوام متحدہ یہاں رہ کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ یوکرین میں تنظیم کے قریب 1500 اہلکار موجود رہیں گے۔ ان میں سے 100 ملک کے مشرقی حصے میں رہ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے منگل کو یہ معلومات دی۔

ترجمان نے کہا کہ ’’زمینی سطح پر حالات کے بدلنے اور مسئلے پر بات آگے بڑھنے کے پیش نظر ہمارے کچھ غیر ضروری کام گاروں اوران کے کنبے کے اراکین کو عارضی طورپر جگہ بدلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ حالانکہ ہم یہاں رہنے کے اپنے عزم کو برقرار رکھیں گے اور یوکرین خصوصاً مشرقی یوکرین میں اپنی خدمات دینا جاری رکھیں گے۔ ہمارا کام مکمل طورپر جاری رہے گا۔‘‘

واضح رہے کہ یوکرین میں اس بین الاقوامی تنظیم کے اس وقت 2696 اہلکار اور ان کے خاندان والے ہیں۔ ان میں سے 100 اہلکار ڈونباس علاقے میں ہیں۔ ترجمان نے اس دوران یہ بھی بتایا کہ 1510 ملازمین میں سے 149 غیر ملکی ہیں اور باقی 1361 مقامی شہری ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔