لاک ڈاؤن: دہلی میں 3750 افراد حراست میں، 557 گاڑیاں ضبط، 145 ایف آئی آر

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2020, 5:11 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،31؍مارچ (ایس او نیوز؍یو این آئی) دہلی پولس نے پیر کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سختی کرتے ہوئے 3750 لوگوں کو حراست میں لیا۔ اس دوران پولس نے 557 گاڑیوں کو ضبط کیا جبکہ 145 ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ضروری سامانوں کی آمدورفت کے لئے تیرہ ہزار سے زائد پاس جاری کئے گئے۔ دہلی پولس کے ایک افسرنے بتایا کہ دہلی پولس ایکٹ کی دفعہ 65 کے تحت 3750 لوگوں کو حراست میں لیا گیا جنھیں بعد میں رہا چھوڑ دیا گیا۔ دہلی پولس ایکٹ کی دفعہ 66 کے تحت 557 گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔

پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے مکمل سختی کے باوجود کچھ لوگ بغیر کسی وجہ سے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ اس لئے سختی کرتےہوئے 145 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو قوم کے نام خطاب میں 21 دنوں تک پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔اس پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے گھروں کے اندر رہنے کے لئے بھی کہا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘سے اب تک 32 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ انفیکشن سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر1200 تقریباً ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...