پاکستان میں تباہ کن سیلاب: ملک کا ایک تہائی حصہ زیرِ آب، 1200 افراد ہلاک، 3 کروڑ متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 3rd September 2022, 12:00 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 3؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث صورتحال خوفناک ہو گئی ہے۔ حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے۔ دریں اثنا، 1200 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ سیلابی پانی کی وجہ سے فصلیں تباہ ہو چکی ہین اور لوگوں تک خوراک کی سپلائی دن بدن کم ہوتی نظر آ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس مانسون کی بارشیں معمول سے 10 گنا زیادہ ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سیلاب کے باعث پاکستان میں نظام زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ خوراک کی کمی کے ساتھ صحت کا بحران بھی پیدا ہو گیا ہے۔ سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق سیلاب سے پہلے پاکستان میں 27 ملین افراد خوراک سے محروم تھے، جب کہ اب سیلاب کے بعد یہ تعداد کہیں زیادہ ہو گئی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے 30 اگست کو ایک بیان میں کہا کہ ملک کے عوام کو خوراک کے بحران کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹماٹر اور پیاز جیسی سبزیوں کی قیمت آسام کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کھانا فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ان کا مقصد ہے کہ کوئی بھی شخص بھوکا نہ سوئے۔

پاکستان میں سیلاب سے اب تک 1200 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جن میں 400 بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 3.3 کروڑ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے 11 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہو چکے ہیں اور پاکستان بھر میں 18 ہزار اسکول زیرآب آ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں 160 سے زائد پل ٹوٹ چکے ہیں۔ 5 ہزار کلومیٹر سڑکیں، 35 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور 8 لاکھ سے زائد مویشی بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اتنا ہی نہیں اب لوگ سنگین بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور ڈائریا، ہیضہ، ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...