یو پی: وائرل بخار کی تباہی، فیروز آباد میں 12 ہزار سے زائد افراد متاثر، 114 ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 13th September 2021, 11:47 PM | ملکی خبریں |

فیروز آباد،13؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع میں 12 ہزار سے زیادہ لوگ وائرل بخار سے متاثر ہیں۔ یہ جانکاری ریاست کے محکمہ صحت کے افسران نے دی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع میں چار مزید اموات ہوئی ہیں، جس سے مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 114 ہو گئی ہے، ان میں 88 بچے بھی شامل ہیں۔ رکے ہوئے پانی کو باہر نکالنے اور بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وسیع فاگنگ اور گھر گھر سروے کے باوجود اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو علاج کی عدم دستیابی میں اپنے پانچ سال کے بیٹے سے محروم ہو جانے والے دہاڑی مزدور ویر پال نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شہر کے ایک نجی اسپتال نے علاج شروع کرنے کے لیے 30 ہزار روپے ایڈوانس میں مانگے تھے۔

مزدور کا کہنا ہے کہ ’’میں نے ان سے علاج شروع کرنے اور مجھے پیسے کا انتظام کے لیے کچھ وقت دینے کی گزارش کی، لیکن انھوں نے منع کر دیا۔ میں بعد میں اپنے بچے کو فیروز آباد میڈیکل کالج لے گیا، جہاں اسٹاف نے میرے بچے کو بیڈ دستیاب نہ ہونے کے سبب داخل کرنے سے انکار کر دیا۔ میں نے اسے آگرہ لے جانے کے لیے ایک نجی ٹیکسی کا انتظام کیا، لیکن میرے بیٹے کی راستے میں ہی موت ہو گئی۔‘‘ فیروز آباد میڈیکل کالج کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (سی ایم ایس) ہنسراج سنگھ نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی آفیشیل شکایت نہیں کی گئی ہے۔

چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) دنیش کمار پریمی نے کہا کہ ضلع میں 64 سرگرم کیمپ ہیں اور بخار والے لوگوں سمیت 4800 لوگوں کا وہاں علاج چل رہا ہے۔ محکمہ صحت کے افسران کے مطابق فیروز آباد میں اب تک ڈینگو کے 578 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ملیریا، اسکرب ٹائفس- لاروا مائٹس کے ذریعہ پھیلنے والا ایک بیکٹیریا سے پیدا بیماری، لیپٹواسپائروسس، متاثرہ جانوروں کے پیشاب سے پھیلنے والی ایک دیگر بیکٹیریا سے پیدا بیماری کے کچھ معاملے بھی سامنے آئے ہیں۔ ڈائریا بھی بچوں کے لیے خطرہ بن کر ابھرا ہے۔

محکمہ صحت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اے کے سنگھ نے کہا کہ طبی ملازمین کی 100 سے زیادہ ٹیمیں مریضوں کی پہچان کرنے اور انھیں دوائیں اور ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے گھر گھر جا کر سروے کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’سرکاری مراکز پر پلیٹلیٹس یا ضروری دواؤں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ مریضوں کو اسپتال لے جانے کے لیے اضافی ایمبولنس کا انتظام کیا گیا ہے۔‘‘ سنگھ نے مزید کہا کہ ’’شہری بلدیہ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں خصوصی صفائی مہم چلا رہی ہیں اور حال ہی میں ہوئی سبھی اموات کی جانچ کی جا رہی ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

سول سروسز امتحان میں 27 مسلم امیدوار کامیاب، صدف چودھری کو ملک بھر میں 23 واں مقام حاصل

  ملک کے سب سے اہم قرار دیئے جانے والے یو پی ایس سی کے سول سروسز امتحان کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس مرتبہ مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے کل 27 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے، جن میں سے 7 خواتین شامل ہیں۔

سول سروسز امتحان 2020 کے حتمی نتائج کا اعلان، بہار کے شبھم کمار کو اول مقام حاصل

  یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی جانب سے جنوری 2021 میں منعقدہ سول سروسز امتحان 2020 کے تحریری حصے اور اگست-ستمبر 2021 میں منعقد پرسنالٹی ٹیسٹ (شخصیت) کے لیے انٹرویو کے نتائج کی بنیاد پر انڈین سول سروسز، انڈین فارن سروسز، انڈین پولیس سروسز اور سینٹرل سروسز میں تقرری کے لیے ...

راکیش ٹکیت کاامریکی صدرجوبائیڈن کو ٹیوٹ 11مہینے میں 700کسانوں کی موت، مانگی مدد

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے امریکی دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی- اب پی ایم مودی صدر جو بائیڈن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کرنے والے ہیں، جس میں کئی امور پر بات چیت ہونی ہے- لیکن اس دوران کسان رہنما اور بی کے یو کے ترجمان راکیش ٹکیت نے امریکی صدر جو ...

پسماند ہ طبقہ سے اتنی نفرت کیوں؟ ذات پرمبنی مردم شماری سے مرکزکے انکارپرلالویادوکاحملہ

بہارمیں ذات کی مردم شماری کے معاملے پر سیاست جاری ہے۔ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے کہ اس نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کر کے 2021 میں ذات پرمبنی مردم شماری سے انکار کیا۔