این آرسی پر آسام حکومت کا نیا ڈرافٹ، 1 لاکھ لوگوں کو ثابت کرنی ہوگی شہریت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th June 2019, 9:49 PM | ملکی خبریں |

گوہاٹی، 26 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آسام حکومت نے قومی سٹیزن رجسٹر (این آرسی) کی ایک اور نئی فہرست جاری کی ہے۔اس لسٹ میں ایک لاکھ لوگوں کا نام شامل ہے جنہیں اپنی شہریت ثابت کرنی ہوگی۔سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 31 جولائی تک اس لسٹ کو پورا کرنا ہے، ایسے میں اب حکومت کی جانب سے یہ جاری کیا گیا ہے۔حکومت کی طرف سے جو فہرست جاری کی گئی ہے، اس میں کل 102462 نام شامل ہیں۔ان تمام لوگوں کو حکومت کی طرف سے ایک معلوماتی خط (لیٹرآف انفارمیشن) بھیجا جائے گا اور مطلع کیا جائے گا۔ان تمام کو 11 جولائی تک کا وقت دیا جائے گا جس میں انہیں اپنی شہریت کو ثابت کرنا ہوگا۔اس سے پہلے بھی آسام حکومت این آرسی لسٹ کے بہت ڈرافٹ جاری کر چکی ہے، جس لاکھوں لوگوں کو غیر ہندوستانی بتایا گیا تھا۔اس سے پہلے 2018 کے جولائی میں جو ڈرافٹ سامنے آیا تھا ان میں 3.29 کروڑ لوگوں نے اپنی درخواست دی تھی۔ان میں سے 2.9 کروڑ لوگ ہی شہریت ثابت کر پائے تھے، جبکہ باقی 40 لاکھ نہیں کر پائے تھے۔آپ کو بتا دیں کہ این آرسی کا مسئلہ آسام میں اسمبلی انتخابات یا پھر حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات کے دوران بڑا مسئلہ بنا تھا۔حکومت کی طرف سے چلائے جا رہے مشن کی نگرانی اب خود سپریم کورٹ ہی کر رہا ہے۔عدالت عظمی میں اس معاملے کی سماعت 5 جولائی سے شروع ہونی ہے جس میں حکومت کو اپنی مکمل رپورٹ دینی ہوگی۔سپریم کورٹ نے ہی اسٹیٹ کوآرڈنیٹر کو حکم جاری کیا ہے کہ 31 جولائی تک این آرسی کی فائنل لسٹ کو عام کیا جائے۔این آرسی کو لے کر کافی ہنگامہ پہلے بھی ہو چکا ہے، جب پہلے ایک فہرست جاری کی گئی تھی تب ریاست میں کافی ہنگامہ ہوا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...