بھٹکل میں محکمہ جنگلات کے دفتر کے باہر اتی کرم داروں نے کیا احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 30th October 2020, 9:07 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،30؍اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے جالی پنچایت، ہیبلے پنچایت اور دوسرے علاقوں میں کل محکمہ جنگلات کےافسران اور عملے نے اتی کرم  جگہوں پر تعمیرات روکنے اور قبضہ خالی کروانے کی جو مہم چلائی تھی اس کے خلاف بھٹکل محکمہ جنگلات کے دفتر کےسامنے اتی کرم داروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ جالی پنچایت کے موسیٰ نگر اور قریبی علاقو ں کے علاوہ   ہیبلے پنچایت کے مختلف مقامات پر محکمہ جنگلات نے کارروائی کی تھی اور مکانات کی چھت ڈالنے یا دکانیں تعمیر کرنے کے کام رکوانے کے علاوہ کمپاؤنڈ کی دیواریں وغیرہ توڑ دی گئی تھیں۔ کئی جگہوں پر اتی کرم دار اور محکمہ جنگلات کے عملے میں بحث و تکرار بھی ہوئی اور قبضہ داروں نے توڑ پھوڑ کی کارروائی میں رکاوٹیں پیدا کیں ، لیکن محکمہ جنگلات کے افسران نے کسی بھی بات کی پروا کیے بغیر اپنی کارروائی پوری کرلی۔ 

جنگلاتی زمین پر قبضہ کرکے رہائش پزیر افراد کا کہنا ہے کہ ہم لوگ 20، 30 سال سے ان مقامات پر رہتے آئے ہیں۔ ہم پرانے قبضہ دار ہیں ۔ اب اچانک محکمہ جنگلات کے افسران ہم کو یہاں سے ہٹانے لگیں گے تو پھر ہم لوگ کہاں جائیں۔ دوسری طرف رینج فاریسٹ آفیسر سویتا دیواڈیگا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں نے کسی بھی پرانے قبضے کو نہیں ہٹایا ہے ۔ صرف نئی تعمیرات بند کروائی ہیں۔ لوگ نئی تعمیر کرتے رہیں گے تو ہم خاموش تماشائی بن کر بیٹھ نہیں سکتے ۔ اگر ہم کارروائی نہیں کریں گے تو ہمارے اعلیٰ افسران ہم سے جواب طلب کرتے ہیں۔ لوگوں کویہ بات سمجھنی چاہیے۔

جب محکمہ جنگلات کے دفتر کےسامنےاحتجاجی  ہجوم بڑھ گیا اور نعرے بازی ہونے لگی تو ٹاؤن پولیس  اسٹیشن کے سب انسپکٹر بھرت اپنے عملے کے ساتھ وہاں پہنچ گئے اور مشتعل مظاہرین کو منتشر کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔