کاروار : سٹی میونسپل کاونسل میں کام مکمل ہونے کے بعد ٹینڈر طلب کرنے کے خلاف ستیش سائل نے دیا دھرنا

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2022, 5:59 PM | ساحلی خبریں |

کاروار ،30 ؍ جون (ایس او نیوز) سٹی میونسپل کاونسل میں کام پورا ہونے کے بعد ٹینڈر طلب کرنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے سابق ایم ایل اے ستیش سائل نے  سی ایم سی کمشنر آر پی نائک  کو آڑے ہاتھوں لینے بعد کے کمشنر کے چیمبر میں ہی دھرنا دیا ۔
    
سابق ایم ایل اے  کا الزام ہے کہ سی ایم سی کاروار میں پہلے کام پورا کرنے اور پھر اس کے بعد ٹینڈر طلب کرکے خانہ پری کرنے کے ذریعے بدعنوانی کا سلسلہ چل پڑا ہے ۔ ستیش سائل نے سی ایم سی کمشنر آر پی نائک سے اس تعلق وضاحت طلب کی تو انہوں نے جواب دیا کہ ہنگامی ضرورت کے تحت عوام اور منتخب عوامی نمائندوں کے اصرار پر اہم کام انجام دئے گئے ہیں ۔ اس پر ستیش سائل نے پوچھا کہ ایک دو کام ہنگامی ضرورت ہوسکتے ہیں ، مگر اتنی بڑی تعداد میں ہنگامی ضرورت کے کام کیسے نکل آئے اور کیسے انہیں پورا کیا گیا ۔ کیا سی ایم سی کی کارکردگی پر کوئی پوچھ تاچھ کرنے والا نہیں ہے ؟ سابق ایم ایل اے نے میونسپل انجینئر سے اس معاملہ میں تحریری وضاحت لینے کی کوشش کی تو کمشنر آر پی نائک نے انہیں اس کا موقع نہیں دیا ۔ اس سے ناراض ہو کر ستیش سائل نے دوپہر سے شام تک کمشنر کے دفتر میں زمین پر بیٹھتے ہوئے دھرنا دیا ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ ستیش سائل نے کاروار سی ایم سی میں چل رہی بدعنوانی اور کام پورا ہونے کے بعد ٹینڈر طلب کیے جانے کی تمام تفصیلات کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھیجتے ہوئے اس معاملہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔