ایڈی یورپا نے اس سال بھی بجٹ میں بھاری تخفیف کا اشارہ دیا

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2021, 11:40 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍جنوری(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب رواں سال بھی بجٹ میں غیر معمولی تخفیف ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں اور فلاحی اسکیموں کے لئے مخصوص فنڈس کا بہت بڑا حصہ کورونا وائرس سے جڑے کاموں پر صرف ہو گیا ہے، اس لئے بجٹ کے تحت سال 2021-22کے دوران مختص کی جانے والی رقم میں اور بھی کمی آنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب رواں سال سرکاری آمدنی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ سال بھر کے دوران حکومت کو مالی وسائل یکجا کرنے میں غیر معمولی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس لئے گزشتہ بار کی طرح اس بار بھی بجٹ کے حجم کو محدود رکھنے پر سنجیدگی سے غو رکیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حالانکہ گزشتہ سال انہوں نے 2.37لاکھ کروڑ روپیوں کا بجٹ پیش کیا تھا،لیکن اس میں سے زیادہ تر رقم کورونا وائرس کی صورتحال سے نپٹنے پر صرف ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ سال بھر کے دوران ریاست میں کہیں بھی کورونا سے نپٹنے کے لئے فنڈس کی فراہمی میں کوتاہی ہونے نہیں دی گئی اوراس کا راست اثر ریاست کی مالی حالت پر بھی پڑا ہے۔ ان کی طرف سے بجٹ پیش کرنے کی تیاریوں کے طورپر مختلف محکموں سے جو تفصیلات منگوائی گئی ہیں ان سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ رواں سال ریاست کو آمدنی کے جن وسائل سے توقع تھی وہ شاید پوری نہ ہو سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...