سری لنکا میں پٹرول-ڈیزل کے لیے ہنگامہ، اب تک قطار میں لگے 13 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 5th July 2022, 11:10 PM | عالمی خبریں |

کولمبو،5؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اپنی تاریخ کے سب سے خراب معاشی بحران سے نبرد آزما سری لنکا میں اس سال کے شروع سے اب تک پٹرول و ڈیزل کے لیے طویل قطاروں میں انتظار کرتے ہوئے مجموعی طور پر 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ پیر کو کولمبو میں ایک 60 سالہ شخص اپنی کار میں مردہ پایا گیا۔ وہ لنکا انڈین آئل کمپنی کے ذریعہ آپریٹیڈ ایک ایندھن اسٹیشن پر اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے۔ اسی قطار میں کھڑے ایک شخص نے بتایا کہ انھوں نے میرے ساتھ بات چیت کی اور کچھ دوائیاں لینا چاہتے تھے اور کار میں چلے گئے۔ لیکن بعد میں جب میں نے انھیں فون کیا تو کوئی جواب نہیں ملا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ سری لنکا نے 27 جون کو غیر ضروری گاڑیوں کے لیے پٹرول و ڈیزل کی فروخت کو معطل کر دیا ہے کیونکہ ملک ایندھن، کھانا اور دواؤں جیسے درآمدات کے لیے ادائیگی کرنے میں جدوجہد کر رہا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ سری لنکا پہلا ملک ہے جس نے 1970 کی دہائی کے تیل بحران کے بعد سے عام لوگوں کو پٹرول کی فروخت روکنے کے لیے سخت قدم اٹھایا، جب امریکہ اور یوروپ میں ایندھن کی راشننگ کی گئی تھی۔

ایندھن فروخت کی معطلی کے مدنظر ملک میں کئی کلومیٹر طویل قطاریں کئی دنوں سے لگ رہی ہیں۔ لمبی قطاریں آئی او سی کے ذریعہ آپریٹیڈ ایندھن اسٹیشنوں پر پورے سری لنکا میں دیکھی گئیں، جب کہ گاڑی کے بغیر سڑکیں سنسان لگ رہی ہیں۔ ٹرانسپورٹیشن کے بغیر ملک میں ایک ٹھہراؤ سا آ گیا ہے، جب کہ سرکاری دفاتر مشکل سے کام کر رہے ہیں اور اسکول پوری طرح سے بند ہو گئے ہیں۔

ٹرانسپورٹیشن کے لیے ایندھن کی فراہمی کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے حکومت نے پہلے ہفتہ میں چار دن کام کرنے کا اعلان کیا، لیکن 27 جون سے گھر سے دو ہفتہ کے کام کا اعلان کیا۔ اتوار کو وزیر توانائی کنچنا وجے سیکرا نے سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے پاس 12774 ٹن ڈیزل اور 4061 ٹن پٹرول کا ذخیرہ بچا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگلا پٹرول شپمنٹ 22 اور 23 جولائی کے درمیان آنے کی امید ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...