مہاراشٹر: ’بیف‘ کے شبہ میں بزرگ پر حملہ کرنے والے تینوں ملزمین کو پھر گرفتار کرنے کی تیاری

Source: S.O. News Service | Published on 4th September 2024, 11:11 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 4/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) مہاراشٹر کے ناسک میں ایک ایکسپریس ٹرین میں ’بیف‘ لے جانے کے شبہ میں ایک بزرگ شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار تین اشخاص کی ضمانت عدالت کے ذریعہ رد کر دی گئی ہے۔ اس کے بعد گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے انھیں پھر سے گرفتار کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ یہ جانکاری افسران نے دی جس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے ذریعہ ملزمین کے خلاف ڈکیتی اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام جوڑے جانے کے بعد عدالت نے ان کی ضمانت رد کر دی۔

واضح رہے کہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع باشندہ 72 سالہ متاثرہ اشرف علی سید حسین پر 28 اگست کو دھولے-ممبئی سی ایس ایم ٹی ایکسپریس میں ’بیف‘ لے جانے کے شبہ میں ایک گروپ نے حملہ کیا تھا۔ ساتھ ہی بزرگ کا موبائل چھین کر ویڈیو بنایا اور وائرل کر دیا۔ حادثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی اور پولیس نے 31 اگست کو دھولے سے تین لوگوں (آکاش اوہاڈ، نتیش اہیرے اور جیئش موہیتے) کو گرفتار کیا تھا۔ انھیں اگلے دن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انھیں ضمانت مل گئی۔

ایک افسر نے بتایا کہ ضمانت ملنے کے بعد جی آر پی انھیں اپنی حراست میں نہیں رکھ سکی، اس لیے ملزمین کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ واقعہ کے وقت تینوں پولیس بھرتی امتحان میں حصہ لینے کے لیے ممبئی جا رہے تھے۔ افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ کے ذریعہ دی گئی اضافی جانکاری کی بنیاد پر پولیس نے ڈکیتی اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزامات جوڑے اور ضمانت رد کرنے کے لیے درخواست بھی دی۔ اس کے بعد اسی عدالت نے پولیس کی عرضی منظور کر لی اور تینوں ملزمین کو پیر کے روز دی گئی ضمانت رد کر دی، جس سے ان کی پھر سے گرفتاری کا راستہ صاف ہو گیا۔

افسر نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمین کے دھولے واقع اپنے گھروں پر لوٹنے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے ان کے گھروں کے باہر سادے کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا، لیکن تینوں وہاں نہیں ملے۔ پھر جی آر پی نے تینوں ملزمین کا پتہ لگانے اور انھیں پکڑنے کے لیے مہم شروع کر دی۔ اب جی آر پی اس معاملے میں شامل سبھی اشخاص کو اپنی گرفت میں لینے کی کوششیں کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گنپتی پوجا پر وزیراعظم مودی پہنچے، چیف جسٹس چندرچوڈ کے گھر، اپوزیشن نے اُٹھائے سوال؛ معروف وُکلاء سمیت صحافی رویش کمار نے بھی کی کڑی تنقید

وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو گنپتی پوجا کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچڈ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد  سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ مودی کے اس اقدام نے قومی سطح پر نئی گرماگرم بحث کو جنم دیا ہے۔ حزب اختلاف لیڈران کا کہنا ہے کہ اس طرح عدالتی نظام کی غیر ...

اتر پردیش پاور کارپوریشن کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری؛ ایک ہی ماہ میں371 چور گرفتار، 57 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی سی ایل) بجلی چوروں کے خلاف مسلسل چھاپہ ماری کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بجلی کارپوریشن کی سخت مہم کے تحت، اگست کے ماہ میں 371 بجلی چوروں کو پکڑا گیا، جو مختلف طریقوں سے بجلی کی چوری کر رہے تھے۔ ان تمام افراد پر بجلی کارپوریشن نے مجموعی طور ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

مدھیہ پردیش: دو فوجی افسروں پر تشدد، خاتون ساتھی کی عصمت دری، راہل گاندھی نے بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایا

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں فوجی اہلکاروں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں ...