بھٹکل کویڈ معاملہ؛ مینگلور سے کورونا لانے والی عورت کے پرائمری اور سکینڈری رابطےکی رپورٹس؛ 28 کی آئی پوزیٹیو، 34 کی نیگیٹو

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th May 2020, 12:21 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل میں مینگلور کا کورونا کنکشن ملنے کے بعدمینگلور کے فرسٹ نیورو سے کورونا وائرس لے کر بھٹکل آئی ہوئی خاتون کے پرائمری اور سکینڈری رابطے کے جملہ  74 سیمپلوں کو جانچ کے لئے روانہ کیا گیا تھا جس میں سے اب  تک  62 کی رپورٹس موصول ہوچکی ہے۔ اس بات کی اطلاع کوویڈ۔19 کی جانچ کے لئے مقرر خصوصی  نوڈل آفسر ڈاکٹر شرت نائک نے دی۔ انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والی 62 رپورٹس میں سے  28 لوگوں کی رپورٹس پوزیٹیو آئی ہے اور 34 رپورٹس نیگیٹو آئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ  بقیہ 12 سیمپلوں  کی رپورٹس موصول ہونی باقی ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کل پیر تک دیگر سیمپلوں کی رپورٹس بھی موصول ہوگی۔

مینگلور اور بنگلور روانہ کئے جارہے ہیں سیمپل:  بھٹکل تعلقہ اسپتال کے ایک ذرائع  نے بتایا کہ تھوک کے سیمپل کبھی مینگلور لیباریٹری روانہ کئے جاتے ہیں کبھی بنگلور اور کبھی ہاسن اور دیگر شہروں میں بھی روانہ کئے جاتے ہیں،  رپورٹ جلد سے جلد حاصل کرنے کے لئے پہلے دیکھا جاتا ہے کہ اُس دن کہاں سیمپل کم ہیں، پھر اُس لیباریٹری کو روانہ کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے تمام شہروں کی لیباریٹری میں سیمپل بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے  رپورٹ موصول ہونے میں تاخیر ہورہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رپورٹ پوزیٹو آنے کی صورت میں لیباریٹری سے فوری اطلاع دی جاتی ہے کہ کس کس کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے، تاکہ پوزیٹو مریضوں کو فوری الگ کرکے انہیں کورنٹائن کیا جاسکے،  مگر چونکہ بہت ساروں کی رپورٹس نیگیٹو  آتی ہے اس لئے اُن رپورٹس کو الگ الگ کرنا اور متعلقہ علاقوں کی رپورٹس متعلقہ علاقوں  میں روانہ کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔

حیدر آباد اور گوا سے آنے والوں کے سیمپلوں کی بھی رپورٹ   باقی:   ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بھٹکل سے روانہ کئے گے تھوک کے  سو سے زائد سیمپلوں کی رپورٹس موصول ہونی باقی ہے جس میں حیدر آباد اور گوا سے بھٹکل آنے والوں کے تھوک کے سیمپلوں کی رپورٹس بھی شامل ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ کل پیر کو ان کے سیمپلوں کی رپورٹس بھی موصول ہوجائے گی۔

کون کون ہوئے تھے اس رکشہ پر سوار:   آج اتوارکو جن لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو موصول ہوئی ہے، اُس میں ایک بدریہ کالونی کا آٹو رکشہ ڈرائیور بھی ہے۔ اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ متعلقہ رکشہ کن کن گھروں میں گیا تھا ، کون کون لوگ اس آٹورکشہ پر سوار ہوئے تھے۔ مگر ان سب کے باوجود بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے   بھٹکل کے عوام سے بھی درخواست کی ہے کہ اگر کسی نے بھی آٹو رکشہ نمبر:  KA47-3427   پر  آخری چودہ دنوں میں  بیٹھ کر سفر  کیا ہو یا متعلقہ رکشہ ڈرائیور کے رابطے میں آئے ہوں  تو وہ برائے کرم پہلی فرصت میں سرکاری اسپتال کے ذمہ داروں کو خبر کریں۔ وہ لوگ 226422 پر بھی رابطہ کرکے معلومات دے سکتے ہیں۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے  اس بات کی بھی درخواست کی ہے کہ  کوئی بھی شخص اگر کسی بھی کورونا پوزیٹومریضوں کے رابطے میں پچھلے چودہ دنوں میں  آئے ہوں تو وہ بھی فوراً سرکاری تعلقہ اسپتال جاکر خبر کریں۔

تمام آٹھ کورونا مریض کاروار شفٹ: کل  سنیچر شام کو جس خاتون کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی تھی اور آج صبح جن سات لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے اُن تمام آٹھ کورونا سے متاثرہ لوگوں کو کاروار کیمس اسپتال میں شفٹ کیا گیا ہے۔ شام قریب چھ بجے دو ایمبولینس پر سوار کرکے ان سبھوں کو کاروار روانہ کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔