لداخ میں کشیدگی کے درمیان ایس جے شنکر نے کہا- چین سے تعلقات کو تنازعہ سے الگ نہیں کیا جاسکتا

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2020, 10:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،7؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ہندوستان اور چین کے بہتر تعلقات سرحدوں پر بدامنی سے سیدھے طور پر متاثر ہوتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے واضح کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رشتے کو سرحدی تنازعہ سے الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یہ حکومت کی طرف سے دوہرایا جاتا رہا ہے کہ سرحدی تنازعہ کا اثر ہندوستان - چین کے تعلقات کو غیر معمولی کرسکتا ہے۔

سرحد پر امن چین کے ساتھ بہتر تعلقات کی اولین ترجیح

 وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے چین کے ساتھ تعلقات بے حد اہم ہونے کے ساتھ پیچیدہ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلقات میں مسائل دہائیوں میں کھڑی ہوئی ہے اور یہ ایک رات کے اندر نہیں حل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرحد پر امن وامان چن کے ساتھ بہتر تعلقات کی اولین ترجیح ہے۔

خارجہ سکریٹری بھی کہہ چکے- سرحد پر امن کے بغیر معمول پر نہیں آسکتے تجارت

اس سے قبل خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے بھی کہا تھا کہ جب تک سرحد پر امن وامان برقرار نہیں ہوجاتا تب تک ہندوستان اور چین کے درمیان تجارت معمول پر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں بدامنی اور تجارت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی 1962 کے بعد سب سے برے دور میں

خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے کہا تھا کہ ہندوستان - چین تنازعہ کی حالت اس بار تاریخی اور غیر معمولی ہے۔ 1962 کی جنگ کے بعد پہلی بار اتنے سنگین حالات پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے جوانوں کی زندگی پہلی بار کھوئی۔ یہ گزشتہ 40 سالوں میں نہیں ہوا تھا۔ ہرش وردھن شرنگلا انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرس کی ایک ویبنار میں اپنی بات رکھ رہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...