ہمارے اسپتالوں نے ثابت کردیاہے کہ ہم اترکنڑا میں  بھی اچھی طبی امداد مہیا کراسکتے ہیں؛ بھٹکل میں ڈپٹی کمشنر کا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th May 2020, 11:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 29/مئی (ایس او نیوز)   ہمارے اسپتالوں نے ثابت کردیاہے کہ ہم اترکنڑا میں  بھی اچھی طبی امداد مہیا کراسکتے ہیں۔ یہ بات ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر  ہریش کمار نے کہی۔ بھٹکل پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یہاں یہ باتیں سننے میں آرہی تھی کہ  اتر کنڑا میں کوئی طبی سہولت موجود نہیں ہے۔ لیکن کوویڈ ۔19 کے معاملات ضلع میں سامنے آنے کے بعد ہم نے اپنے ہی ضلعی اسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرایا اور سب لوگ اب صحت یاب  بھی ہوئے۔ابھی کچھ لوگ زیر علاج ہیں، اوران کی طبیعت بھی ٹھیک ہے اور وہ بھی بہت  جلد ڈسچارج ہونے والے ہیں۔ڈی سی نے بتایا کہ  بھٹکل کے کورونا سے متاثرہ   صرف ایک شخص ابھی اسپتال میں  زیرعلاج ہے جبکہ باقی تمام لوگ صحت یاب ہوکر اسپتال سے رخصت ہوچکے ہیں۔  اہم بات یہ بھی ہے کہ ہمارے ضلعی اسپتال میں ہمارے ڈاکٹروں نے ایک پانچ ماہ کے مرگی سے متاثرہ بچے کا بھی علاج کیا  ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگرچہ ضلع اُترکنڑا میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 45 فیصد لوگوں کا تعلق بھٹکل سے رہا لیکن  چونکہ ہم  فوری طور پر اس بات کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوگئے کہ یہ وباء بھٹکل میں  کہاں سے پھیلی اور کتنے لوگ رابطے میں رہنے سے  متاثر ہوئے، اس لئے اس وباء سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ ڈاکٹر ہریش کمار نے بتایا کہ  گذشتہ 70 دنوں سے بھٹکل کے عوام نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون پیش کیا اور لاک ڈاون پر مکمل عمل کیا، ہمیں اس بات سے بھی راحت ملی  کہ اتنے زیادہ کورونا کے معاملات بھٹکل سے سامنے آنے کے باوجود لوگوں نے بڑی ہمت اور دلیری سے کورونا کا مقابلہ کیا اور لاک ڈاون میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا، انہوں نے اس پر بھٹکل کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ آگے کہا کہ  آئندہ بھی بھٹکل  میں لاک ڈاون میں مزید کس طرح کی چھوٹ دینی چاہئے ان سب کا انحصار یہاں کے لوگوں پر منحصر ہے،  آئندہ  بھی عوام کی جانب سے ایسا ہی تعاون ملتا رہا  تو ہمیں  لاک ڈاون ہٹانے میں آسانی ہوگی۔

اس موقع پر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت ایس ، اے ایس پی۔ نکھیل بی ، تحصیلدار روی چندرا ، تعلقہ پنچایت کے کے   آفسر  پربھاکر چیکن منے ، بھٹکل ٹاون میونسپل کونسل کے چیف آفسر   دیو راج ، جالی پٹن پنچایت  چیف آفسر وینوگوپال شاستری وغیرہ موجود تھے

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی