شہریت قانون مخالف مظاہرہ میں ملکیت کو نقصان پہنچانے والے کو گولی مار دیں گے: دلیپ گھوش

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2020, 8:45 PM | ملکی خبریں |

کولکتہ، 13/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے لوگوں سے متعلق انتہائی متنازعہ بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دیدی (ممتا بنرجی) کی پولس نے ان لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جنھوں نے عوامی ملکیت کو نقصان پہنچایا تھا۔ اتر پردیش، آسام اور کرناتک میں ہماری حکومت نے ایسے لوگوں کو کتوں کی طرح مارا ہے۔ دلیپ گھوش نے مزید یہ بھی کہا کہ ’’آپ یہاں آئیں گے، ہمارا کھانا کھائیں گے اور یہاں رہ کر عوامی ملکیت کو نقصان پہنچائیں گے۔ کیا یہ آپ کی زمینداری ہے؟ ہم آپ کو لاٹھی سے پیٹیں گے، گولی مار دیں گے، جیل میں بند کر دیں گے۔‘‘

دلیپ گھوش نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ریاست میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہوئے مظاہروں میں عوامی ملکیت کو کافی نقصان پہنچایا گیا لیکن ممتا بنرجی نے مظاہرین پر نہ ہی لاٹھی چارج کرایا اور نہ ہی گولی چلانے کا حکم دیا، ایسا اس لیے کیونکہ وہ لوگ ان کے ووٹر ہیں۔ انھوں نے آگے کہا کہ ’’جو لوگ ملکیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں کیا یہ ان کے باپ کی جاگیر ہے۔ مظاہرین ٹیکس دینے والوں کے پیسوں سے بنی عوامی ملکیت کو نقصان کس طرح پہنچا سکتے ہیں۔ اتر پردیش، آسام اور کرناٹک حکومت نے ملک مخالف عناصر پر گولی چلا کر بالکل صحیح کیا۔‘‘

اس دوران انھوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں دو کروڑ مسلم درانداز ہیں۔ ایک کروڑ تو صرف مغربی بنگال میں ہیں اور ممتا بنرجی انھیں بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...