زچگی سے اموات پر کنٹرول کیا جائے گا: ڈاکٹر ہرش وردھن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th June 2019, 12:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی  13/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ملک میں زچگی اموات کا کوئی  واقع رونما نہ ہو۔ محفوظ زچگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے   صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ملک میں تولیدگی، زچگی، نوزائیدہ بچوں، سن بلوغیت میں داخل ہونے والے بچے اور تغذیا تی مداخلت کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں یہ باتیں کہی ہیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن  نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم نریندر مودی کا ایک خواب  ہے کہ بچے اور حاملہ خواتین کی قابل تدارک اسباب کی وجہ سے موت نہ ہو اور عوام   ’سووچھ بھارت‘ سودرڈھ بھارت (صحت  مند بھارت، مضبوط بھارت  یعنی سووستھ بھارت، سورڈھ بھارت) کے لئے اپنی تمام  تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس خواب کا شرمندہ تعبیر کرنے کی غرض سے اپنی تمام توانائیوں کو ملا کر کام کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ خواتین ہمارے فعال سماج کی مستحکم ستون ہیں۔ خواتین اور بچوں کا  مل کر ہماری آبادی کا بڑا حصہ بنتاہے۔ ملک کی پائیدار ترقی کا حصول صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ان خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال اور پرورش و   پرداخت کریں گے۔ ہمیں اپنی پالیسیوں اور پروگراموں  سے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ملک میں زچگی سے متعلق اموات نہ  ہوں۔وقت آگیا ہے کہ ہم سب ایک عوامی تحریک‘جن آندولن’ شروع کریں تاکہ ایسی زچگی اموات کو روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ‘ملک میں تمام ماہرین امراض خواتین اور صحت کارکنان سے وزارت صحت کے ساتھ ہاتھ ملانے اور اس سلسلہ میں ہمارے ذریعہ کی جانی والی کوششوں کو مستحکم کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ انہوں نے اجتماعی طریقہ کار اپنانے کا مشورہ دیا جس میں جارحانہ  بیداری مہم کے ذریعہ تیز رفتار نتائج کے اخذ کے لئے تمام وسائل کو متحد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے  کہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ہماری کارروائیاں مؤثر ہوں، نئی حکمت عملی اپنائی جائے جس میں باریکی سے مونیٹرینگ اور نگرانی   کی ضرورت ہو۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے افسران کو ماہرین امراض خواتین، تغذیاتی ماہرین، انتظامی ماہرین، ماہرین امراض  اطفال اور مختلف سرکاری محکموں  پرائیوٹ سیکٹر اور سماجی اداروں کے ساتھ مجوزہ حکمت عملیوں پر غور وخوض کا مشورہ دیا ہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...