مرڈیشور:ہندو مسلم خواتین کا آپسی میل جول بہتر معاشرے کی تشکیل میں معاون :ہیومن ویلفئیر ٹرسٹ پروگرام میں جئے شری موگیر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th July 2018, 6:42 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :16/جولائی (ایس اؤ نیوز)  مسلم اور ہندو خواتین کا آپسی میل جول کئی غلط فہمیوں کو دور کرتاہے ، اس طرح کے کئی خود کار سنگھ میں یہ ایک ہوکر کام کررہی ہیں، البتہ مسلمانوں کے متعلق بہت ساری غلط فہمیاں پھیلائی گئی ہیں ہماری  ہندو خواتین بھی اس سے متاثر نظر آتی ہیں، ضرورت ہے کہ ہم اپنا تعلقات میں مضبوطی لاتے ہوئے اپنے خیالات کا تبادلہ کریں ، سب کے ساتھ مل جل کر ایک صحت مند معاشرہ تعمیر کرنے کا اترکنڑا ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں مرڈیشور میں ہیومن ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے مستحقین میں کمبل تقسیم پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہی تھیں۔

 پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے بھٹکل کے معروف صحافی محمد رضا مانوی نے کہاکہ آج ملک کو ہندو مسلم کے نام پر تقسیم کرتے ہوئے ملک کو کمزور کرنےکی منصوبہ بند سازشیں جاری ہیں۔ ہمیں آپسی  بھائی چارہ ، انسانیت اور خیر سگالی کے منصوبہ جات کی تشکیل کرتے ہوئے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسلام کا کنڑا میں مختصر تعارف پیش  کرتے ہوئے کہاکہ صرف ٹوپی، جبہ ہی اسلام نہیں ہے، بلکہ انسانوں کی خدمت، سماجی فکر  بھی اسلام میں شامل ہے، اسلام کہیں بھی دھرم، ذات پات کے تعصبات کے لئے جگہ نہیں دی ہے  بلکہ تمام انسانوں کو بھائی بھائی کہتے ہوئے سب کی خدمت کو دینی فرض بتایا ہے۔ نیناد ادارے کے امیش نائک منڈلی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روشنی کی کرنیں جہاں کہیں سے بھی حاصل ہو وہ اندھیرے کو دور کرتی ہیں، سماجی خدمت سے اطمینان حاصل ہونے کی بات کہی۔ جماعت اسلامی ہند اترکنڑا ضلع کے ناظم محمد طلحہ سدی باپا نے قرآن  میں مسلمانوں کے متعلق کیا کچھ فرائض بتائے گئے ہیں اس پر روشنی ڈالی۔ ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک، ویلفئیر ٹرسٹ کی کرافٹ استانی نینا نائک نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر امین الدین گوڈا نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے استقبال کیا تو استاد امتیاز ملا نے نظامت کی۔ ڈائس پر تنویر الاسلام تعلیمی ادارے کے زبیر منا ، گوپال نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔