بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں دیگر مقامات کے کورونا مریض زیر علاج :آکسیجن اور بیڈ کی قلت پر مریض بھٹکل کا رخ کررہے ہیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th May 2021, 3:21 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:5؍ مئی (ایس اؤ نیوز)ریاست بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے، دن بدن کورونا کے متاثرین اور اموات میں مسلسل اضافہ ہونے سے ہرجگہ خوف وہراس کا ماحول ہے۔ ہر مقام پر آکسیجن اور بستروں کی قلت سے مریض  اورا ن کے رشتہ دار جہاں جہاں آکسیجن اور بیڈ مل سکتےہیں ان مقامات کا رخ کرتے نظر آر ہےہیں۔ پڑوسی ریاستوں اور اضلاع  کے مریض آکسیجن اور بیڈ کی تلاش میں  اب بھٹکل سرکاری اسپتال کا رخ کررہےہیں۔

بھٹکل تعلقہ میں  فی الحال 117کورونا متاثرین ہیں ، مزید 41افراد کی رپورٹ پوزیٹیو ہونے  کی اطلاعات ہیں۔ کل25 کورونا مریضوں کا بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں علاج جاری ہے، یہاں خاص بات یہ ہے کہ اسپتال میں زیر علاج مریضوں میں سے 4 ہوناور کے اور تین سرسی کے مریض بھی شامل ہیں۔ منگل کو سرسی کے ہی 45سالہ ایک فرد کی موت واقع ہوئی تھی، جبکہ اُس سے  دو روز قبل بھی سرسی کے ایک شخص کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ہی موت واقع ہوئی تھی  ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہ سبھی لوگ دوسرے مقامات پر بیڈاور آکسیجن نہ ملنے پر بھٹکل آکر علاج کروا رہے تھے ۔ پتہ چلا ہے کہ  دیگر مقامات پر مقیم لوگ بھٹکل میں  آکسیجن اور بیڈ کی دستیابی کی جانکاری اور معلومات لے رہے ہیں کیونکہ اگر حالات ابتر ہوئے تو بھٹکل کا رخ کرسکیں۔

ریاست بھر میں کورونا مریضوں کے مسلسل اضافے اور بگڑتے حالات کو دیکھ کر بھٹکل میں بھی پیشگی احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں  اور تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت کی قیادت میں سرکاری اسپتال کو تیار رکھاگیا ہے۔

بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں موجود 62بستروں میں سے 50بستروں کو آکسیجن سے جوڑ دیا گیا ہے، سونارکیری کے سنٹر میں بھی 48 بیڈوں کا انتظام کیاگیا ہے۔ آکسیجن کی قلت کو دور کرنے کے لئے ایجنسی کے ذریعے 18جمبو سلینڈروں کا انتظام کرلیاگیا ہے۔ لیکن سرکاری اسپتال میں صرف 5وینٹی لیٹرس ہیں۔ مزید وینٹی لیٹرس اور ٹیکنیشن کی تقرری پر غورو فکرجاری ہے۔

بھٹکل صحت عامہ کے افسر ڈاکٹر بال چندر میستا کا کہنا ہے کہ بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں ضروری آکسیجن اور بیڈ دستیاب ہیں۔ یہ سچ ہے کہ بھٹکل سرکاری اسپتال میں دیگر  شہروں کے  مریضوں کا علاج جاری ہے ۔ فی الحال کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ البتہ آگے کیا ہوگا اس تعلق سے رائے زنی کرنا ممکن نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...