عثمانیہ اسپتال کی عمارت ’ثقافتی ورثہ‘ ہے یا نہیں وضاحت کی جائے: تلنگانہ ہائی کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd July 2020, 5:54 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،23؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) حیدرآباد ہائی کورٹ نے شہر حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر اور قدیم عمارت کے انہدام کے سلسلہ میں داخل کردہ مفاد عامہ کی عرضیوں کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے حکومت سے عثمانیہ اسپتال کے حوالہ سے اہم سوالات کیے۔

عدالت نے سماعت کے دوران کہا کہ اسپتال کی قدیم عمارت کے انہدام کے مسئلہ پر متفرق رائے پائی جاتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ بعض افراد کی یہ رائے ہے کہ اس اسپتال کی قدیم عمارت کو منہدم کیا جائے تو بعض افراد کا یہ خیال ہے کہ اس قدیم عمارت کو منہدم نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ ثقافتی ورثہ کی حامل عمارت ہے۔

عدالت نے حکومت سے سوال کیا کہ یہ عمارت ہیرٹیج سائٹ (ثقافتی ورثہ) ہے یا نہیں ہے اس کی وضاحت کی جائے۔ حکومت نے اس پر کہا کہ اسپتال کی مرمت کے لئے پہلے ہی 6 کروڑ روپے کی رقم الاٹ کی گئی تھی۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے کہا کہ کاموں کی پیشرفت کے سلسلہ میں تفصیلات عدالت کو پیش کی جائیں گی۔

بعد ازاں اس معاملہ کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ اسی دوران عدالت نے ریاست میں قانون حق تعلیم پر عمل نہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے داخل کردہ مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت بھی عدالت نے کی۔ 2015 سے اس مسئلہ پر کئی مفاد عامہ کی عرضیاں زیرالتوا ہیں۔ اس قانون پر عمل کے سلسلہ میں جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی عدالت نے حکومت کو ہدایت دی۔ ان عرضیوں کی سماعت11 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...