منگلورو: کانگریس کے سنئیر لیڈر، راجیہ سبھا رکن آسکر فرنانڈیز کا انتقال: وزیر اعظم سمیت کئی لیڈران کا اظہار غم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th September 2021, 6:15 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو: 13؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) سابق مرکزی وزیر، سنئیر کانگریس لیڈراور راجیہ سبھا کے رکن آسکر فرنانڈیز طویل علالت کے بعد منگلورو میں انتقال کرگئے۔  80سالہ آسکر فرنانڈیزطویل مدت سے منگلورو کےایک اسپتال میں زیر علاج تھا۔ پیر کو انہوں نے آخری سانس لی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق رواں سال کے جولائی میں  یوگا کرتےہوئے انہیں چوٹ لگنے کے بعد ان کی طبیعت مسلسل خراب رہنے لگی تھی،وہ  آئی سی یو میں داخل تھے جہاں ان کے دماغ کا آپریشن ہونے والاتھا۔ ان کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی، راہول گاندھی ، پریانکا گاندھی اور کانگریس کے سرکردہ لیڈران، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی سمیت بھٹکل کے سیاسی و سماجی اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران، قائدین سمیت کئی لوگوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔

آسکر فرنانڈیز یوپی اے کی مرکزی حکومت میں روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر تھے۔ سابق وزیر اعظم راجیوگاندھی کے پارلیمنٹری سکریٹری کے طورپر بھی انہوں نےخدمات انجام دی تھیں۔ 1980میں وہ آڈپی لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔ اسی طرح 1984،1989،1991،اور 1996میں دوبارہ منتخب ہوئے۔ 1998میں انہیں کانگریس نے راجیہ سبھا کا رکن نامزد کیا تھا تب سے وہ راجیہ سبھا کےرکن تھے۔ آسکر فرنانڈیز کانگریس کے وفادار سپاہی ، گاندھی خاندان کے قریبی مانے جاتے تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔