ٹرمپ کی دھمکی کے سامنے حکومت نے گھٹنے ٹیکے: عام آدمی پارٹی

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2020, 3:29 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنما اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ہندوستان کو دی گئی دھمکی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا سختی سے جواب دینے کے بجائے حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ بڑا ہی مایوس کن ہے کہ ایسے وقت میں جب ہندوستان کے 135 کروڑ عوام بحران کے دور سے گزر ر ہے ہیں، ملک فاقہ کشی کے دہانے پر کھڑا ہے، لوگوں کی جان جا رہی ہے، ایسے وقت میں امریکہ کے صدر ہندوستان کو دھمکی دیتے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی سخت الفاظ میں اس کا جواب دینے کی بجائے حکومت امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی یہ دھمکی صرف نریندر مودی کے لئے نہیں بلکہ ہندوستان کے 135 کروڑ عوام کو دھمکی ہے، ملک کی خودمختاری کو دھمکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف ملک کورنا وبا کے بحران کا شکار ہے، وہیں دوسری طرف مرکز میں بیٹھی بی جے پی حکومت کی سوچ اور پالیسیاں سمجھ سے باہر ہے جہاں ملک خود اس وبا کا شکار ہے، وہاں مرکز میں بیٹھی بی جے پی حکومت 19 مارچ تک مختلف ممالک کو سینٹائزر، ماسک اور وینٹی لیٹر برآمد کر رہی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...