بھٹکل بینگرے میں منعقدہ دو روزہ انٹر ڈسٹرکٹ لیول ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں آرگنائزر جین جٹگیشور نے ماری بازی، صرف دو دن میں ٹورنامنٹ ختم !

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd January 2022, 5:55 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل   3 جنوری (ایس او نیوز)  تعلقہ کے بینگرے  گونجی ہیتلو میدان میں  منعقدہ دو روزہ ٹینس بال انٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں  آرگنائزر ٹیم بھٹکل بینگرے کی جین جٹگیشور نے فائنل مقابلہ میں   بھٹکل کی ہی  این جے بوائز  ٹیم کو شکست دیتے ہوئے  جٹگیشور ٹرافی  جیت لی۔

چھ اوروں والے  اس ٹورنامنٹ میں  اُترکنڑا اور ہاویری  سمیت مینگلور کی ٹیم بشمول  35 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ یکم جنوری کو  سابق بھٹکل ایم ایل اے منکال وئیدیا کے ہاتھوں ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوا ، 2 جنوری کو کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ اختتام کو پہنچا۔ تعلقہ پنچایت کے سابق صدر وی جے بھیرومنے اور تعلقہ پنچایت کے سابق   ممبر وشنو دیواڑیگا اختتامی تقریب میں موجود تھے۔

اول آنے والی ٹیم جین جٹگیشور کو پہلا انعام  11,111 روپیہ  مع ٹرافی،این جے بوائز کو  دوسرا انعام 7,777  روپیہ مع ٹرافی اور تیسرا انعام  بھٹکل مُنڈلی کی این کے اسٹرائیکر   کو    3,333 روپیہ مع ٹرافی سے نوازا گیا۔

ٹورنامنٹ میں   این جے بوائز کے رگھو کو مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جٹگیشور کے وسنت کو بیسٹ بیٹسمین، جٹگیشور کے پون نائک کو بیسٹ باولر، جٹگیشور کے شیکھر کو مین آف دی میچ اور جٹگیشور کے ہی  گنیش کو بہترین فیلڈر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

بتاتے چلیں کہ بھٹکل میں ایک طرف  ایک ایک ماہ  تک کرکٹ ٹورنامنٹ چلتا ہے  تو وہیں دوسری طرف 35 ٹیموں کے ساتھ دو دن میں بھی ٹورنامنٹ اختتام کو  پہنچتا ہے۔ بینگرے میں کھیلا گیا یہ ٹورنامنٹ اس کی ایک تازہ مثال ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔