ایمرجنسی حالات میں بغیر دستاویزات کے علاج کیا جائے ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے احکامات جاری

Source: S.O. News Service | Published on 9th November 2022, 1:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 9؍ نومبر (ایس او نیوز) ریاستی محکمہ صحت نے ایک نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ ایمرجنسی کے دوران سرکاری اسپتال آنے والے مریضوں کو بغیرکسی دستاویزات کے پہلے علاج کیا جائے۔ ٹمکور کے سرکاری اسپتال میں تائی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے علاج کرنے سے انکارکے بعد گھر میں زچگی سے ماں اورجڑواں بچوں کی ہلاکت کے بعد محکمہ صحت نے یہ احکامات جاری کئے ہیں۔

نوٹی فکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ ایمرجنسی حالات میں مریض کو علاج کی ضرورت ہوتی ہے، اس لئے ڈاکٹر نرس اور دیگر عملہ فوری طور پر کارروائی کرے اورطبی خدمات کے دوران مریض کی قومیت، ذات پات اور اقتصادی حالت کا جائزہ نہ لیں۔ محکمہ نے ہدایت دی کہ زچگی کے لئے داخل خواتین کو تائی کارڈ، آدھار کارڈ، راشن کارڈ کے بغیر ہی علاج کیا جائے۔ دستاویزات پیش کرنے کا مطالبہ نہ کیا جائے، اگر کوئی دستاویزات پیش کرنے دباؤ ڈالیں تو ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ٹمکور ضلع اسپتال میں ایک حاملہ خاتون کو ایمرجنسی کے دوران تائی کارڈ ودیگر دستاویزات نہ ہونے پر علاج سے انکارکیا گیا، جس کی وجہ سے انہیں گھر واپس لوٹنا پڑا اور گھر میں زچگی کے دوران ماں اور جڑواں بچے ہلاک ہوگئے۔ اس واقعہ کے خلاف مختلف تنظیموں نے آواز اٹھائی اور خاطی اسپتال کے عملہ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...