مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کو لے کر پارلیمنٹ میں حزب مخالف کا احتجاج، کانگریس نے پوچھا ’مودی جی اتنا خوفزدہ کیوں؟‘

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2022, 8:22 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،4؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) جانچ ایجنسیوں کے ’غلط استعمال‘، مہنگائی، بے روزگاری جیسے ایشوز پر حکومت کی خاموشی کو لے کر اپوزیشن میں غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک اپوزیشن کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ آج بھی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن نے مرکزی جانچ ایجنسی کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے خوب ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن کی طرف سے لگاتار ہو رہے ہنگامے کے سبب پارلیمنٹ کی کارروائی کو کل تک کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔ کارروائی ملتوی ہونے کے بعد اپوزیشن نے مودی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔

پارلیمنٹ کے باہر وجئے چوک پر کانگریس اراکین پارلیمنٹ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر خوب حملہ کیا۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ دگ وجے سنگھ نے کہا کہ جمہوریت کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا جب پارلیمنٹ کا اجلاس چل رہا ہو اور کسی جانچ ایجنسی کے ذریعہ حزب مخالف لیڈر کو طلب کیا جاتا ہے۔ اگر ہمارے لیڈر کو طلب کرنا ہی تھا تو یہ صبح 11 بجے سے پہلے یا شام 5 بجے کے بعد کیا جا سکتا تھا۔ اس موقع پر کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے یہ سوال بھی پوچھا کہ ’’مودی جی اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟‘‘

دگ وجے سنگھ نے کہا کہ ملک کے لوگوں کی تنخواہ تو بڑھی نہیں ہے، لیکن مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔ کانگریس نے اعلان کیا کہ کل بے رزگاری، مہنگائی، جی ایس ٹی کو لے کر تحریک کریں گے اور مہنگائی کے ایشو کو اٹھانے کے لیے کانگریس کے سبھی اراکین پارلیمنٹ کل راشٹرپتی بھون تک مارچ کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...