ترقیاتی ایجنڈے میں رکاوٹ کھڑا کر رہی ہے اپوزیشن: جے پی نڈا

Source: S.O. News Service | Published on 19th October 2021, 12:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19/ اکتوبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)   اپوزیشن جماعتوں پر حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے پیر کو کہا کہ ان کی پارٹی کے ارکان نے نہ صرف سیاسی اشاروں کوذہن میں رکھتے ہوئے بلکہ سماجی اشاروں کوبھی ذہن میں رکھتے ہوئے قوم کےلیے کام کیاہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق بی جے پی کے قومی عہدیداروں کی میٹنگ سے اپنے خطاب میں نڈا نے کورونا وبا کے دوران مرکزکی نریندر مودی حکومت کی طرف سے غریبوں کو مفت اناج فراہم کرنے سمیت کئی فلاحی اسکیموں اور ویکسینیشن مہم کا حوالہ دیا۔بی جے پی کے قومی نائب صدر رمن سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگلے چند ماہ کے لیے پارٹی کے ایجنڈے کو عہدیداروں کی میٹنگ کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ میٹنگ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے گزشتہ چند مہینوں کے دوران بی جے پی تنظیم کے لیڈران کے ساتھ ہونے والی شدید بات چیت کے پس منظر میں ہوئی ہے۔سنگھ نے کہا کہ بی جے پی نے دکھایا کہ کس طرح پارٹی کے ارکان متعلقہ ہوسکتے ہیں اور تنظیم کے لیے کام کرتے ہوئے معاشرے کی مدد کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی ممبران نے نہ صرف سیاسی اشارے بلکہ سماجی اشارے کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے قوم کے لیے کام کیا ہے۔سنگھ نے دعویٰ کیا کہ کانگریس نیچے کی طرف گئی کیونکہ اس نے زمینی مسائل پر سرگرم رہنا چھوڑ دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔