کشمیرمیں راہل گاندھی سمیت دیگرلیڈروں کونہیں ملی انٹری، کانگریس نے پوچھا- کیا چھپا رہی ہےمودی حکومت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th August 2019, 11:37 AM | ملکی خبریں |

سری نگر، 25؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں وکشمیرسےدفعہ 370 اوردفعہ 35 اے ہٹائےجانے کے بعد اپوزیشن لیڈروں کےایک وفد کےساتھ پہلی بارسری نگرپہنچے کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کوبےرنگ واپس لوٹنا پڑا۔ راہل گاندھی اوراپوزیشن لیڈروں کےوفد نے کشمیروادی میں لوگوں سےملنے اور حالات کا جائزہ لینےکےلئے ہفتہ کو سری نگرکا دورہ کرنے کی کوشش کی اورانہیں سری نگرانٹر نیشنل ہوائی اڈے سے واپس بھیج دیا گیا۔ مرکزکےذریعہ جموں وکشمیرکوخصوصی ریاست کا درجہ واپس لینےکے بعد پانچ اگست سے جموں وکشمیرمیں پابندی نافذ ہے۔ وفد میں کانگریس، سی پی آئی- ایم، سی پی آئی، آرجے ڈی، این سی پی، ٹی ایم سی اورڈی ایم کے لیڈران شامل تھے۔

سری نگرکےلئے اڑان بھرنے والےلیڈروں میں راہل گاندھی، غلام نبی آزاد اورآنند شرما شامل تھے۔ وہیں سی پی آئی - ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، سی پی آئی کے ڈی راجہ، ڈی ایم کےکے تروچی شیوا، آرجے ڈی کےمنوج جھا اورترنمول کانگریس کے دنیش ترویدی بھی وفد کا حصہ تھے، جودہلی ہوائی اڈے سے دوپہربعد سری نگرکےلئے روانہ ہوئےتھے۔

اپوزیشن لیڈروں کے وفد کوواپس لوٹائے جانے پرکانگریس نےٹوئٹ کیا۔ کانگریس نے جموں وکشمیرکےحالات کولےکرکانگریس نے مرکزپرنشانہ سادھا۔ کانگریس نے پوچھا کہ اگر جموں وکشمیرمیں حالات ٹھیک  ہیں تومودی حکومت کیا چھپانے کی کوشش کررہی ہے؟ کانگریس کےآفیشیل اکاونٹ سےٹوئٹ کیا گیا کہ 'اگرحکومت کےدعوے کے مطابق جموں وکشمیرکی حالت 'ٹھیک' ہے، توراہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن لیڈروں کےوفد کوسری نگرہوائی اڈے سے واپس کیوں بھیجا گیا ہے؟ مودی حکومت کیا چھپانے کی کوشش کررہی ہے'؟

کانگریس نےٹوئٹ کیا - سری نگرپولیس کےذریعہ میڈیا اہلکاروں سے جارحانہ طورپرپیش آنےاوران کو اپوزیشن لیڈروں کے وفد سےملنےسےروکنےکی خبریں آرہی ہیں۔ ہم میڈیا کے خلاف اپنائےگئےسخت رویے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

وہیں وفد کوایئرپورٹ سے لوٹانے پرمدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اورکانگریس کے سینئرلیڈردگوجےسنگھ نےکہا کہ 'گورنرکہتےکچھ ہیں اورکرتے کچھ اورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عجیب بات ہے، گورنرکشمیربلاتے ہیں، اپوزیشن کشمیرکے لوگوں سے مل کر پریشانیوں کا حل نکالنے کے لئے جاتاہے، لیکن ایئرپورٹ سے ہی سب کو لوٹا دیا جاتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ یہ امید ستیہ پال ملک سے نہیں تھی، ویسے ایسی ثقافت ان میں نہیں تھی، مگرپھربھی انہوں نے ایسا کیوں کیا سمجھ نہیں آتا'۔

ایک نظر اس پر بھی

بہار میں این آر سی معاملہ پر بی جے پی میں ہی اختلاف

بہار میں حزب اقتدار جنتا دل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سنیئر لیڈر سشیل کمار مودی جہاں ریاست میں قومی سٹیزن رجسٹر (این آر سی) کے مخالف ہیں وہیں نتیش حکومت کے محصولات اور اصلاحات اراضی اور بی جے پی لیڈر رام نارائن منڈل نے کہا کہ ...