اگر حکومت اتفاق رائے سے کام کرتی تو کورونا کے ایسے برے حالات کا سامنا نہیں ہوتا: ششی تھرور

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2020, 1:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) حزب اختلاف نے آج الزام لگایا کہ عالمی وبا 'کووڈ-19' سے نمٹنے کے لئے حکومت کی مشینری پوری طرح ناکام رہی ہے اگر حکومت یکطرفہ فیصلہ کرنے کے بجائے سیاسی اتفاق رائے سے اس بحران کا سامنا کرتی تو صورتحال اس قدر خراب نہیں ہوتی۔ کانگریس کے ششی تھرور نے لوک سبھا میں ضابطہ 193 کے تحت کووڈ 19 کی صورتحال پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ "صرف ایک ہی چیز یہ صورتحال سازگار ہوپائی ہےاور وہ ہے کہ حکومت کو اس بیماری کی وجہ سے اپنا چہرہ چھپانے کا بہانہ مل گیا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان ایک ایسا ملک بن گیا ہے جہاں دنیا میں سب سے زیادہ متاثرین اور اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یہ صورتحال انتہائی غیر معمولی ہے۔ اس سے معاشرے کے ہر طبقہ کے لوگ متاثر ہوئے ہيں۔ سرکاری مشینری مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ ہم دراصل تیار نہیں ہیں۔ ایک اندھیرا ہے۔ اس اندھیرے سے کیسے نکلا جائے۔

مسٹر تھرور نے کہا کہ جنوری میں ہی ووہان میں وبائی وائرس کے اشارے آچکے تھے۔ عالمی ادارہ صحت نے اسے مارچ میں عالمی وبا قرار دیا تھا۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی فروری سے متنبہ کر رہے تھے لیکن حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی۔ وزیر اعظم نے صرف ساڑھے تین گھنٹے کی مہلت دے کر پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ حکومت نے ایک سنگین غلطی کردی۔ اچانک گروسری کی دکانوں پر ہجوم تھا۔ راتوں رات مہاجر مزدور پیدل سفر کرتے ہوئے آبائی شہر روانہ ہونے لگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی تیاری نہیں تھی۔ اگر حکومت تمام جماعتوں کے ساتھ مل جل کر اس آفت کا مقابلہ کرتی تو صورتحال بہت بہتر ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ غیر منظم شعبے کے لاکھوں افراد کو ہزاروں کلو میٹر پیدل سفر کرنا پڑا۔ ہم ان لوگوں کی بھوک مٹانے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہے۔ اگر ان مہاجر مزدوروں کو پہلے ہی اپنے گھروں تک پہنچنے کا موقع فراہم کیا جاتا، تو کورونا وائرس پر قابو پاسکتے اور مزدوروں کو پریشانی بھی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے ملک میں دو کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں ختم گئیں۔ 80 فیصد مزدورون کی تنخواہوں میں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 سے ملک میں تین نقصانات ہوئے ہیں۔ بے روزگاری میں اضافہ ہوا، مائکرو، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروباری اداروں کو نقصان ہوا اور کووڈ کے معاملے اب بھی تیزی سے بڑھ رہے ہيں۔ حکومت کو 16 مشورے دیئے گئے لیکن قبول نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریبوں اور کسانوں کو ٹی وی دکھا کر گمراہ نہیں کرسکے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...