یوگی کا بجٹ ہر قسم کے عزم سے عاری، محض کاغذات کا بنڈل: اکھلیش یادو

Source: S.O. News Service | Published on 19th February 2020, 12:25 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،18/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) سماج واد ی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو یوگی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ کو پروگرام و پالیسی سے عاری بتایا۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مالیاتی خاکہ پیش کرنے کے بعد سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت کے پاس پالیسی اور پروگرام کی کمی ہےجس کی وجہ سے ریاستی عوام کو مسلسل دقتوں ومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں اور خواتین کی سیکورٹی کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔عوام نے عوامی مسائل کے مطالعہ کے لئے کچھ نہیں کیا ہے ۔اور بجٹ ہر قسم کے عزم سے عاری محض کاغذات کا بنڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ریاست میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوئی نئی پہل نہیں کی ہے۔ آپ تصور کرسکتے ہیں کہ ابھی تک ریاست میں کسی بھی قسم کی کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی ہے۔

ایس پی سربراہ نے پوروانچل ایکسپریس وے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی حکومت کا آئیڈیا تھا اب بی جے پی حکومت اس کا نام تبدیل کرکے کریڈٹ لے رہی ہے۔ اکھلیش نے یوگی حکومت کے ریاست کی ترقی کو رفتار دینے کے دعوی پر بھی سوال کھڑے کئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...