یوپی میں اپوزیشن اتحاد 60 سیٹوں پر جیت درج کرے گا: عآپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd May 2019, 11:44 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،22؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی) عام آدمی پارٹی لیڈر و راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے منگل کو سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کی اور دعوی کیا کہ اترپردیش میں اپوزیشن اتحاد تقربیاً 60 سیٹو ں پر جیت کا پرچم لہرایا گا۔ عآپ لیڈر نے دعوی کیا کہ اس بار ایگزٹ پول غلط ثابت ہوں گے اور لوگوں کا اعتماد اس سے اٹھ جائے گا۔ یہ اک دم یقینی ہے کہ 23 مئی کو مرکز میں اپوزیشن کی حکومت بنے گی۔

ایس پی سربراہ سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا ’’ہم نے مرکز میں نئی حکوت کی تشکیل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ یو پی میں اتحاد 60 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گا۔ بی جے پی کو پورے ملک میں شکست فاش ہوگی۔ ایگزٹ پول غلط ثابت ہوں گے جیسا اس سے پہلے بھی ہوا ہے۔

عآپ لیڈر و اترپردیش کے انچارج نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح نریندرمودی اور امت شاہ کو مرکز میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ اپوزیشن مرکز میں حکومت سازی کرے گا۔

ملحوظ رہے کہ پیر کو عآپ رہنما سنجے سنگھ، ایس پی رہنما اکھلیش یادو نے بی ایس پی سپریمو مایاوتی کی رہائش پر پہنچ کر ان سے الیکشن کے بعد کے حالات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ جبکہ سنیچر کو آندھرا پردیش کے وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو نے لکھنؤ میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور بی ایس پی سپریمو مایاوتی سے ملاقات کر کے تیسرے محاذ کی حکومت کی تشکیل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...