بھٹکل: بجلی کے شعبے کوپرائیویٹ کمپنیوں کو سونپنے کی مخالفت میں محکمہ الیکٹری سٹی کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ؛ بجلی کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کا جتایا خدشہ

Source: S.O. News Service | Published on 5th October 2020, 8:46 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،5؍اکتوبر(ایس او نیوز) بھٹکل میں کرناٹکا الیکٹرک بورڈ (کے ای بی) کے ملازمین نے  بجلی قانون 2003 میں  مرکزی حکومت کی طرف سے  کی  جارہی ترمیمات  کے  خلاف کے ای بی دفتر کے سامنے علامتی احتجاج کیا اور بجلی کے شعبے کو سرکاری ہاتھوں سے نکال کر نجی کمپنیوں کے ہاتھوں میں سونپنے کی سخت مخالفت کی۔

آل انڈیا ٹریڈ یونین  کانگریس (اے آئی ٹی یو سی)، آل انڈیا فیڈریشن آف الیکٹری سٹی ایمپلائز اور ہیسکام کانٹراکٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے بینر تلے منعقدہ احتجاج میں مظاہرین نے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ اس موقع پر خطاب  کرتے ہوئے بھٹکل برانچ آفیسر اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر منجو ناتھ نے کہا کہ اس سے پہلے کی حکومت نے عوام اور کسانوں کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کئی اہم منصوبے بنائےتھے۔ مگر موجودہ مرکزی حکومت نے بجلی تیاری اور سربراہی کے شعبے کو نجی کمپنیوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا  ہے، اس سے کسانوں کو مفت بجلی فراہم کرنے جیسی بہت سے اسکیمیں بند ہوجائیں گی۔ اس لئے ہماری مانگ ہے کہ مرکزی حکومت اس بجلی کے شعبے کو نج کاری  (پرائیویٹائزیشن)کی طرف لے جانے سے باز آئے اور اگر ہماری اس مانگ پر توجہ نہیں دی گئی تو پھر آئندہ بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

مظاہرین نے بجلی شعبہ پرائیویٹ کمپنیوں کوسونپےجانے کی مذمت کرتے ہوئے نعر ے لگائے ۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ہاتھوں سے نکال کر بجلی کے شعبے کو نجی کمپنیوں کے ہاتھوں میں سونپنے سے عوام کا فائدہ نہیں ہوگا بلکہ بھاگیہ جیوتی اور کُٹیر جیوتی جیسے کمزور طبقات کے لئے فائدہ مند اسکیمیں ختم کردی جائیں گی ۔ فی الحال بعض ریاستوں میں اس شعبے کو پرائیویٹ  کمپنیوں کے حوالے کیا جاچکا ہے اور وہاں پر بجلی کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوگیا ہے۔ اس لئے مظاہرین نے مطالبہکیا کہ عوام اور ملازمین کے مفاد کے لئے نقصان دہ بجلی بل کو  ہرگز منظوری نہ دی  جائے۔ انہوں نے اپریل سے رکی ہوئی ملازمین کی بقایا تنخواہ ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس موقع پر ایکزیکٹیو انجینئر شیوانند نائک ، ایس او سمپت کمار ، ایس او شریکانت اوریونین لیڈر رام پجاری وغیرہ موجود تھے۔

پتہ چلا ہے کہ محکمہ الیکٹری سٹی کی جانب سے اسی طرح کا  احتجاجی مظاہرہ آج پیر کو  مینگلور میں بھی کیا گیا  اور بجلی کے شعبے کو سرکاری ہاتھوں سے نکال کر پرائیویٹ کمپنیوں کے ہاتھوں میں سونپے جانے کے منصوبے کی سخت مذمت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔