سوڈان میں پھنسے 278 ہندوستانیوں کا پہلا دستہ ’آپریشن کاویری‘ کے تحت سعودی عرب کے لیے روانہ

Source: S.O. News Service | Published on 26th April 2023, 11:41 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی،26/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی شہریوں کو نکالنے کے عمل میں تیزی آئی ہے۔ ہندوستانیوں کا پہلا دستہ سوڈان سے روانہ ہوئی ہے۔ ہندوستانی جنگی جہاز آئی این ایس سومیدھا 278 افراد کو لے کر جدہ کے لیے روانہ ہوا۔ حکومت ہند نے اپنے شہریوں کو وہاں سے بحفاظت نکالنے کے لیے آپریشن کاویری شروع کیا ہے۔ اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ہماری ترجیح اپنے لوگوں کو محفوظ طریقے سے لانا ہے اور اس کی مہم شروع ہو گئی ہے۔ سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ افریقی ملک سوڈان اس وقت خانہ جنگی کا شکار ہے۔ فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہندوستان سمیت کئی ممالک کے شہری وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ سوڈان میں تقریباً 3 ہزار ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے جدہ میں فضائیہ کے جہاز تعینات ہیں، جیسے ہی آئی این ایس سومیدھا سوڈان کی بندرگاہ پر پہنچے گا، وہاں سے یہ لوگ فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے ہندوستان پہنچیں گے۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹوئٹ کیا تھا کہ سوڈان میں پھنسے ہمارے شہریوں کو واپس لانے کے لیے آپریشن کاویری چلایا جا رہا ہے۔ ہندوستان سوڈان میں اپنے تمام بھائیوں کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔

15 اپریل کو راجدھانی خرطوم اور سوڈان کے دیگر علاقوں میں فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور ان کے نائب محمد حمدان ڈاگلو کی وفادار فورسز کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا۔ ڈاگلو طاقتور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورس کی کمانڈ کرتا ہے۔

اسی دوران 21 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کرتے ہوئے سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار رکھنے کی بات کی تھی۔

23 اپریل کو امریکی سفارتخانے سے تقریباً 100 سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو محفوظ انخلاء کے لیے فوجی طیاروں میں لے جایا گیا۔ امریکن ایمبیسی کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔ یہاں تمام کام ٹھپ ہیں۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ سوڈان میں امریکی سفارت خانے کا کام کب دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔