جے ڈی ایس ہی مسلمانوں کو سیاسی مستقبل کی ضمانت دے سکتی ہے: محیط الطاف

Source: S.O. News Service | Published on 19th October 2021, 11:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 19؍اکتوبر(ایس او  نیوز) ریاستی اسمبلی میں اس وقت مسلم نمائندگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے جے ڈی ایس لیڈر ونئی دہلی میں سابق خصوصی نمائندہ برائے کرناٹک ڈاکٹر سید محیط الطاف نے آج کہا کہ ریاست کرناٹک میں 45اسمبلی حلقے ایسے ہیں جہاں اگر مسلمان متحد ہوکر کام کریں تو مسلم امیدوار منتخب ہوسکتے ہیں اور 75اسمبلی حلقے ایسے ہیں جہاں مسلم ووٹس فیصلہ کن ہیں۔ اس کے باوجود ہمارے آپسی اختلافات اور نا اتفاقی کی وجہ سے اسمبلی میں صرف7مسلم نمائندے ہیں۔ایک اخباری بیان میں محیط الطاف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بی جے پی جس انداز سے طاقتور ہورہی ہے اسے کوئی ایک پارٹی ہرا نہیں سکتی۔ علاقائی پارٹیاں ہی متحد ہوکر فرقہ پرست بی جے پی کو شکست دے سکتی ہیں۔ جیسے آندھرا پردیش میں جگن موہن ریڈی،تمل ناڈو میں ایم کے اسٹالن،مغربی بنگال میں ممتا بنرجی نے بی جے پی کو شکست دی ہے۔ ریاست کرناٹک میں جے ڈی ایس واحد علاقائی پارٹی ہے جو بی جے پی کو شکست دینے کی طاقت رکھتی ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں علاقائی پارٹیاں مضبوط ہوجائیں تو 2024ء میں ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دے سکتی ہیں۔ کانگریس پر انہوں نے الزام لگایا کہ اب تک کانگریس نے مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پراستعمال کیا ہے۔ مسلمانوں کے حقیقی مسائل حل کرنے میں کانگریس دلچسپی نہیں رکھتی، اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ تمام اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو جے ڈی ایس سے ہاتھ ملا لینا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ اب بھی تاخیر نہیں ہوئی ہے۔ مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار ہوکر حقیقت کا سامنا کرنا چاہئے۔ کرناٹک میں اس وقت جے ڈی ایس ہی واحد پارٹی ہے جو مسلمانوں کے سیاسی مستقبل کی ضمانت دے سکتی ہے اور انتخابات میں زیادہ نمائندگی بھی۔ اس لئے اس وقت مسلمانوں کو دور اندیشی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔